سری نگر، 11 جولائی (یو این آئی) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں اس وقت ایک بھی سیاسی قیدی مقید نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں بند ہے اور اسے کچھ لوگ سیاسی قیدی مانتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ قانون اپنا کام کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا: ‘آج جموں و کشمیر کی کسی جیل میں ایک بھی سیاسی قیدی مقید نہیں ہے۔ ہاں کچھ لوگ بند ہیں اور وہ انڈر ٹرائل ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اگر کوئی ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں بند ہے اور اسے کچھ لوگ سیاسی قیدی مانتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ قانون اپنا کام کرے گا۔ اگر کوئی ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے بند ہے تو وہ سیاسی قیدی نہیں ہے’۔
منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اعتماد سازی پر ایک لمبے وقت سے کام ہو رہا ہے اور عوام کا ماننا ہے کہ یہ خطہ اب بہتر سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد اور ریاستی درجے کی واپسی پر کہا: ‘پچھلے سال پندرہ اگست کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ اسمبلی انتخابات کب ہوں گے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے’۔
یو این آئی
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more