اننت ناگ/10 جولائی /جے کے این ایس/ جاوید گل،
دیر آیا درست آیا، کے مترادف، آخر کار محکمہ اموروصارفین و عوامی تقسیم کاری کی خلافورزی ٹیم متحرک ہو ہی گی، محکمہ کے اسسٹنٹ ڈریکٹر اننت ناگ، کی سربراہی والی ٹیم نے بجبہاڈہ علاقے کا دورہ کیا، جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق محکمہ امورصارفین وعوامی تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈریکٹر ولی محمد وانی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے اننت ناگ کے بجبہاڈہ قصبے کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے ذائدالمعیاد اشیائے خردنے رکھنے والیے اور سرکاری نرخنامہ کی خلافورزی کرنے والیے دوکانداروں پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُن سے جرمانہ وصول کیا جبکہ کہیں دوکانوں کو موقع پر ہی سربیمہر کر دیا گیا ، نمائندے کے مطابق کاروائی مزکورہ ٹیم نے میوہ فورشوں ، مرغ فروشوں ، کریانہ فروشوں اور دوسری اشیائے خردنی فروخت کرنے والوں کو ہدایات دی کہ وہ سرکاری نرخنامہ پر عمل کر کے اشیائے خوردنی فروخت کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈریکٹر موصوف کے ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم کے عبدل رشید بٹ، تحصیل سپلیز آفسر بجبہاڈہ محمد اشرف بٹ اور محمد شفع بٹ شامل تھے، جے کے این ایس سے بات کرتے ہوئے آفسر موصوف نے کہا کہ اس طرح کی کاروائی آگے جاری رہے گی۔