ننت ناگ/ 05 جولائی /جےکےاین ایس(جاویدگل)
جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف کاروائی دوران اننت ناگ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوہ کیا ہیں،
جے کے این ایس نمائیدے جاوید گل کے مطابق اننت ناگ پولیس کی ایک ٹیم جس کی سربراہی ڈی او پولیس پوسٹ جنگلات منڈی کر رہے تھے نے بلال کراسنگ جنگلات منڈی کے نزدیک ایک ناکا لگایا اور تلاشی کاروائی شروع کی، اس دوران وہاں سے گزر رہےایک موٹرسائیکل کی تلاشی لینے پر پولیس نے 7160 نشیلی ادویات کے کیپسول برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوانوں کی شناخت کوثر احمد کھانڈے ولد محمد عبدللہ کھانڈے ساکنہ ایسو قاضی گنڈ اور بلال احمد نائکو ولد نذیر احمد نائکو ساکنہ چینی چوک اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہیں، پولیس نے موٹرسائيکل سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ایف آئی آر نمبر 313/2021 سیکشن 8/22 ، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔