سرنکوٹ// سرنکوٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر ٹریفک پولیس سرنکوٹ نے سخت کارروائی عمل لائی۔ ڈی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ الطاف بخاری کی سربراہی میں ڈی ٹی آئی ٹریفک شوکت آمین و ایس او ٹریفک یونس خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پہلے فائر سروس سرنکوٹ کے مقام پر پھر پوٹھ بائے پاس میں ناک لگا کر گاڑیوں کی اورلوڈنگ سیٹ بیلٹ لایسنس انشورینس فٹنس اور اضافی کرایہ وصولنے پر کاروائی کی گئ۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی بغیر ہیلمٹ کے اوور لوڈ کاغذات نہ ہونے پر چالان کاٹے گئے۔ اس کے علاوہ ایکو گاڑیاں اور پنجاب نمبر گاڑیوں کے بھی چالان کیے گئے کل 45 گاڑیاں تھی جس میں سے 14 گاڑیاں سیز اور 31 کے کوٹ چالان اور کمپونڈ چالان کیے گئے۔تاہم ڈی ایس پی ٹریفک الطاف بخاری نے تمام ٹریفک قانوں کی خلاف فرزیاں کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب قانون کے دائرے میں رہ کر گاڑیاں چلائیں۔قانون کی خلاف فرزیاں کرنے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more