سری نگر،30 جون جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز ‘دربار مو’ ملازموں کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ان ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ یونین ٹریٹری کی دونوں دارالحکومتوں سری نگر اور جموں میں تین ہفتوں کے اندر اندر سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کریں۔
انتظامیہ کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دربار مو کی قدیم روایت کو ختم کرنے کے اعلان کے کچھ دن بعد لیا گیا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے 20 جون کو اعلان کیا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامہ اب مکمل طور پر ای آفس کے ذریعے کام کاج سنبھال رہی ہے اس طرح ششماہی دوبار مو روایت کا خاتمہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دربار مو کے خاتمے سے انتظامیہ کو سالانہ دو سو کروڑ روپیے بچ جائیں گے جن کو سماج کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبود پر صرف کیا جائے گا۔
اب یونین ٹریٹری کی دونوں دارلحکومتوں سری نگر اور جموں میں سیکریٹریٹ سال بھر چلتا رہے گا۔
اسٹیٹس محکمے کے کمشنر سیکریٹری ایم راجو کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سری نگر اور جموں میں دربار مو ملازمین کی سرکاری رہائش گاہوں کو منسوخ کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔
سری نگر کے ملازمین کو جموں میں جبکہ جموں کے ملازمین کو سری نگر میں رہائش گاہیں دی گئی تھیں۔
یو این آئی
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more