Friday, September 11, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سوشل میڈیا پر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے: ایس ایس پی سری نگر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
18/06/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

11/09/2026
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026

سری نگر، 18 جون  سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سری نگر سندیپ چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک میڈیکل سٹور کے مالک کے بارے میں سوشل میڈیا پر ‘من گھڑت کہانی’ پوسٹ کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سندیپ چوہدری نے جمعے کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: ‘دو دن پہلے سری نگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں ایک جنگجو مخالف آپریشن ہوا جس میں شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک ملی ٹینٹ کو مارا گیا’۔
انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے بعد ہم نے نوٹس کیا کہ سوشل میڈیا پر عروہ اندرابی نام کے ایک فیس صارف اور ٹویٹر پر ثنا نازکی نام کے ایک ہینڈل سے سری نگر کے ایک میڈیکل سٹور مالک، جو اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتا ہے، پر الزام لگایا گیا کہ ان کا اس آپریشن سے تعلق ہے’۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع پولیس سری نگر اور سول سوسائٹی جانتی ہے کہ اس میڈیکل سٹور کے مالک کا جنگجو مخالف کسی بھی آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘وہ اپنی تجارت سے مطلب رکھتا ہے اور زندگی سکون سے گزار رہا ہے۔ ہماری کارگو کی ٹیم، جس کی قیادت ایس پی سائوتھ  مسٹر سجاد کر رہے تھے، نے ہمیں اس معاملے کی تحقیقات دو دن میں مکمل کر کے دی’۔
انہوں نے کہا: ‘فیس بک اور ٹویٹر سے حاصل تفصیلات کی بنیاد پر ہم نےسمیع اللہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص چھتہ بل سری نگر کا رہائشی ہے’۔
سندیپ چوہدری نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سمیع نے بی سی اے کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘وقت وقت پر سمیع اللہ فرضی سوشل میڈیا کھاتے کھول کر کسی نہ کسی پر الزامات لگاتا ہے۔ چوں کہ یہ معاملہ زیادہ سنگین تھا اس لئے ہم نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے اس نوجوان کو گرفتار کیا ہے’۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات سے ایک بات سامنے آئی کہ اگر سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کیا جاتا ہے تو اس کی گارنٹی نہیں کہ آپ بچ جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے پاس ایسے ٹولز ہیں اور ایسی ٹیمیں ہیں کہ ہم آپ تک پہنچ جائیں گے۔ آگے ایسی چیزوں سے گریز کیا جائے اور سوشل میڈیا کا استعمال کر کے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے’۔
یو این آئی

Previous Post

Unidentified gunmen fired upon a civilian in Hasanpora Arwani area of Anantnag.

Next Post

سری نگر میں پولیس اہلکار کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: پولیس

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Home

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

by Gadyal Desk
11/09/2026
0

  Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...

Read more
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026
POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

02/09/2026
“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

29/08/2026
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
Next Post
10 persons arrested for ‘stone pelting’ at Kakapora gunfight site: Police

سری نگر میں پولیس اہلکار کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: پولیس

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.