سری نگر، 18 جون سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سری نگر سندیپ چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک میڈیکل سٹور کے مالک کے بارے میں سوشل میڈیا پر ‘من گھڑت کہانی’ پوسٹ کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سندیپ چوہدری نے جمعے کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا: ‘دو دن پہلے سری نگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں ایک جنگجو مخالف آپریشن ہوا جس میں شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک ملی ٹینٹ کو مارا گیا’۔
انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے بعد ہم نے نوٹس کیا کہ سوشل میڈیا پر عروہ اندرابی نام کے ایک فیس صارف اور ٹویٹر پر ثنا نازکی نام کے ایک ہینڈل سے سری نگر کے ایک میڈیکل سٹور مالک، جو اقلیتی طبقے سے تعلق رکھتا ہے، پر الزام لگایا گیا کہ ان کا اس آپریشن سے تعلق ہے’۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع پولیس سری نگر اور سول سوسائٹی جانتی ہے کہ اس میڈیکل سٹور کے مالک کا جنگجو مخالف کسی بھی آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘وہ اپنی تجارت سے مطلب رکھتا ہے اور زندگی سکون سے گزار رہا ہے۔ ہماری کارگو کی ٹیم، جس کی قیادت ایس پی سائوتھ مسٹر سجاد کر رہے تھے، نے ہمیں اس معاملے کی تحقیقات دو دن میں مکمل کر کے دی’۔
انہوں نے کہا: ‘فیس بک اور ٹویٹر سے حاصل تفصیلات کی بنیاد پر ہم نےسمیع اللہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص چھتہ بل سری نگر کا رہائشی ہے’۔
سندیپ چوہدری نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سمیع نے بی سی اے کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘وقت وقت پر سمیع اللہ فرضی سوشل میڈیا کھاتے کھول کر کسی نہ کسی پر الزامات لگاتا ہے۔ چوں کہ یہ معاملہ زیادہ سنگین تھا اس لئے ہم نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے اس نوجوان کو گرفتار کیا ہے’۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات سے ایک بات سامنے آئی کہ اگر سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال کیا جاتا ہے تو اس کی گارنٹی نہیں کہ آپ بچ جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے پاس ایسے ٹولز ہیں اور ایسی ٹیمیں ہیں کہ ہم آپ تک پہنچ جائیں گے۔ آگے ایسی چیزوں سے گریز کیا جائے اور سوشل میڈیا کا استعمال کر کے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے’۔
یو این آئی
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more