جموں، 16 جون جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کی کمشنر انوی لواسہ نے کہا کہ شہر میں رواں سال کے آخر تک ‘سمارٹ سٹی’ کے تحت 500 سے 600 کروڑ روپے تک کے پروجکٹس کو منظوری ملنا طے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار بنیادوں پر شہر کی تمام سڑکوں درست کی جائیں گی اور انہیں ڈی کنجسٹ کیا جائے گا۔
انوی لواسہ نے بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا: ‘اس سال کے آخر تک 500 سے 600 کروڑ روپے تک کے پروجکٹس کو منظوری ملے گی’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ان پروجکٹس پر کام شروع ہونے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ مرحلہ وار طریقے سے شہر کی تمام سڑکوں کو درست کیا جائے گا’۔
اس موقع پر جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہر کی تمام سڑکوں کو نہ صرف ڈی کنجسٹ کیا جائے گا بلکہ جاذب النظر بھی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا: ‘سمارت سٹی پروجکٹس کے تحت شہر کی تمام سڑکوں کو ڈی کنجسٹ کیا جائے گا۔ تمام چوکوں کو جاذب النظر بنایا جائے گا’۔
یو این آئی