سری نگر، 10 جون ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کورونا گائیڈ لائنز پر ہو رہے عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو سری نگر سٹی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس کے دیگر افسران تھے۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہی واحد ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کی یلغار بہت ہی بری ہے اس سے تمام شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے لئے پابندیاں عائد کرنا پڑتی ہیں جس کے لئے پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔
موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وبا ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تر گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر ویکسین لگوانا چاہئے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کے معاملات و اموات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے جس کے تحت جہاں بازاروں میں پچاس فیصد دکان کھلے رہتے ہیں وہیں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہا ہے تاہم شبانہ کرفیو ہنوز نافذ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔
یو این آئی
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more