جموں، 7 جون بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں سکیورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی ملک کی سلامتی سے جڑا معاملہ ہے جس پر کوئی بھی بیان دینا ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں افواہوں کا بازار گرم ہونے کے بارے میں کہا کہ ‘ہمارے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے’۔
رویندر رینہ نے پیر کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر پارٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا: ‘ہماری کوشش ہے کہ جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے اندر پاکستان سپانسرڈ ملی ٹینسی اور علاحدگی پسندی کا پوری طرح سے صفایا ہو’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘انسانیت کا قتل اور کشمیر کو بار بار لہولہان کرنا کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بھی بہت جلد بات کریں گے’۔
رویندر رینہ نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی اضافی تعینات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ‘فورسز کی تعیناتی سکیورٹی سے جڑا معاملہ ہے۔ اس پر بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔ یہ ملک کی سکیورٹی سے متعلق معاملات ہوتے ہیں’۔
انہوں نے امرناتھ یاترا پر کہا: ‘ملک بھر سے یاتری جون جولائی میں امرناتھ یاترا پر آتے ہیں۔ چونکہ کورونا وائرس کے چلتے پوری دنیا میں اجتماعات نہیں ہو رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بڑے پیمانے نہ صحیح لیکن چھوٹے پیمانے پر ہی یاترا ہو’۔
یو این آئی
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more