سرینگر //جموں و کشمیر کیلئے عالمی بینک کی جانب سے منظور کئے گئے 30آکسیجن پلانٹوں میں سے 10کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ آئندہ 2ماہ کے دوران وادی میں محکمہ صحت کے تحت کام کرنے والے اسپتالوں میں آکسیجن کی صلاحیت بڑھکر 22000لیٹر فی منٹ ہوجائے گی۔ کشمیر میں آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے تعینات نوڈل آفیسر ڈاکٹر منظور احمد راتھر نے بتایا ’’ سب ضلع اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں کیلئے عالمی بینک نے 30آکسیجن پلانٹوں کی منظور دی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان آکسیجن پلانٹوں میں 15جموں جبکہ 15 پلانٹ کشمیر کے مختلف سب ضلع اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں نصب کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ کشمیر میں15آکسیجن پلانٹوں میں سے 10پر کام شروع ہوچکا ہے اور آئندہ 2ماہ کے دوران یہ سبھی آکسیجن پلانٹ کام کرنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت محکمہ صحت 12000لیٹر فی منٹ کے حساب سے آکسیجن پیدا کرتا ہے لیکن آئندہ 2ماہ میں اس میں مزید 10000لیٹر فی منٹ کا اضافہ ہوگا اور آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھکر 22000لیٹر فی منٹ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے 10سب ضلع اسپتالوں اور 5پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر آکسیجن پلانٹ لگنے سے تیسری لہر سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں کافی مدد ملے گی ۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر سرکار کی جانب سے مختلف اسپتالوں کیلئے منظور کئے گئے 82آکسیجن پلانٹوں میں 40کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 42پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں کے مختلف اسپتالوں کیلئے 45جبکہ کشمیر کیلئے 37آکسیجن پلانٹ منظور کئے گئے ہیں۔ کشمیر کیلئے منظور کئے گئے 37آکسیجن پلانٹوں میں 23کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 14پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ جموں صوبے کیلئے منظور کئے گئے 45آکسیجن پلانٹوں میں 17کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے جبکہ 28آکسیجن پلانٹوں پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ اسپتالوں کو 5لیٹر کے 4111 اور 10لیٹر کی صلاحیت والے 885آکسیجن کنسنٹریٹر فراہم کئے گئے ہیں۔ 5لیٹر صلاحیت والے آکسیجن کنسنٹریٹروں میں 1954جموں جبکہ 2157کشمیر صوبے کے مختلف اسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 10لیٹر صلاحیت والے885 آکسیجن کنسنٹریٹروں میں 692جموں اور290کشمیر صوبے کے مختلف اسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more