سری نگر، 3 جون فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد اور بھارتی حدود میں جنگجوؤں کے بھیجنے کو بند کرنے کے عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگجویانہ سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے جس کے پیش نظر ہم کسی بھی صورت میں اپنی تیاریوں کی سطح کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم اس جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لئے رضا مند ہیں جب تک وہ (پاکستان) اس پر عمل پیرا ہوں گے، لیکن دوسری طرف ایل او سی کے اُس پار جنگجویانہ انفراسٹریکچر برابر قائم ہے وہاں جنگجوؤں کے کیمپ ابھی بھی قائم ہیں لہٰذا ہم اپنی تیاریوں کی سطح کو کم نہیں کرسکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی ایک مشکل کام ہے دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد قائم ہے تاہم اعتماد بحال کرنا اور قیام امن پوری طرح سے پاکستان پر منحصر ہے۔
موصوف فوجی سربراہ نے کہا کہ بھارت کسی بھی دراندازی کی کوشش اور جنگجویانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور سرحدوں سے فوجی جوانوں کی واپسی کا انحصار خطرے اور موجودہ صورتحال پر ہے۔
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more