سری نگر، 2 جون جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارن کمار مہتا نے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دے۔
جموں و کشمیر کے محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر موصوف چیف سکریٹری کے حوالے سے کہا ہے: ‘کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں ہے’۔
موصوف چیف سکریٹری کا یہ پہلا بیان اس وقت آیا ہے جب جموں و کشمیر میں مکمل کورونا کرفیو میں نرمی کی گئی ہے۔
بتا دیں کہ انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں کورونا کے مثبت معاملات اور اموات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔
یو این آئی