ادبی مرکز کمراز نےجموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے سابق سیکریٹری اور ممتاز ادیب، شاعر، قلمکار اور دانشور شری رمیش مہتا اور اکیڈیمی کے ہی موجودہ سیکشن آفیسر محمد امین شیخ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ادبی مرکز کمراز کے سرپرست اور سابق سیکریٹری اکیڈیمی ڈاکٹر عزیز حاجنی اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ اور دیگر اراکینِ مرکز نے شری رمیش مہتا اور محمد امین شیخ کے انتقال کو ثقافتی اور علمی منظر نامے کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
شری رمیش مہتا نے قومی سطح پر کئی زبانوں کی خدمت کی جن میں ہندی، انگریزی اور اردو شامل ہے۔ شری مہتا اکیڈیمی کے ایوارڈ یافتہ بھی تھے اور اُن کی قیادت میں اکیڈیمی نے کئی کارہائے نمایاں انجام دئے۔
محمد امین شیخ قریبن ٣۵ سال تک اکیڈیمی میں کئی عہدوں پر فائض رہتے ہوئے ادب اور ثقافت کی کافی خدمت کی۔
ادبی مرکز کمراز نے دونوں شخصیات کے انتقال پر تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اُن کی روح کو آسودگی نصیب ہو۔ دونوں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دُکھ کی اس گھڑی میں ادبی مرکز کمراز نے اُن سے یکجہتی کا اظہار کیا
میڈیا سیکریٹری