Monday, June 16, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں و کشمیر میں بلیک فنگس وبائی مرض قرار

Gadyal Desk by Gadyal Desk
24/05/2021
A A
DHSK issues advisory for prevention of Black Fungus
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 24 مئی  جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز بلیک فنگس یا میوکورمائیکوسز کو ایک وبائی مرض قرار دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت بلیک فنگس کو وبائی مرض قرار دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ جموں میں 21 مئی کو بلیک فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا اور ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے اس مریض، جو کورونا سے صحتیاب ہوا تھا، کی اسی دن گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت واقع ہوئی تھی۔
وادی کشمیر میں بھی سال رواں کا پہلا بلیک فنگس معاملہ سامنے آیا ہے اور مریض اس وقت گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر میں زیر علاج ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سال گزشتہ بلیک فنگس کے قریب نصب درجن معاملے سامنے آئے تھے جن میں سے تین کی موت واقع ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلنے والی بیماری نہیں ہے۔
پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن کے مطابق بلیک فنگس کوئی نیا انفیکشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ انفیکشن ایک مریض سے دوسرے مریض کو نہیں پھیلتا ہے۔ یہ انفیکشن ان مریضوں پر حملہ آور ہوتا ہے جو طویل عرصے سے جسمانی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اگر کوئی مریض سٹیرائڈز کھا رہا ہے یا کوئی ذیابیطس کا مریض ہے وہ اپنی شوگر لیول کو قابو میں رکھیں۔ اگر کسی کو کووڈ ہے اور وہ سٹیرائڈ بھی کھا رہا ہے تو اسے بھی اپنی شوگر لیول پر نظر رکھنی چاہیے’۔
ایک رپورٹ کے مطابق میوکورمائیکوسز یا بلیک فنگس ایک انتہائی نایاب قسم کا انفیکشن ہے جو کہ مٹی، پودوں، کھاد اور گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والی پھپپوندی سے پھیلتا ہے۔
یہ انفیکشن ناک کی نالیوں، دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں یا ایسے لوگوں جن کا مدافعاتی نظام انتہائی کمزور ہو جیسے کہ ایڈز یا سرطان کے مریض، ان کے لئے یہ انفیکشن مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
یو این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

پولیس کا کپوارہ میں8 کلو گرام ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ

Next Post

Epaper 25/05/2021

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Epaper 25/05/2021

Epaper 25/05/2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.