Wednesday, August 5, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو مزید سخت

Gadyal Desk by Gadyal Desk
12/05/2021
A A
جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو مزید سخت

SRINAGAR, MAY 12 (UNI) Major road blocked by the security forces to enforce strict lockdown in Srinagar to combat the surge in COVID-19 positive cses in Kashmir valley on Wednesday. UNI SRN PHOTO 21.

FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026

سری نگر، 12 مئی عید الفطر کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بعض علاقوں میں منگل کو لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے حکام نے بدھ کے روز وادی کشمیر کے سبھی اضلاع خاص کر سری نگر میں کورونا کرفیو کو مزید سخت کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں 10 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکام کے مطابق یہ لاک ڈاؤن 17 مئی صبح تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں جموں و کشمیر میں گیارہ دنوں تک کہیں مکمل تو کہیں جزوی لاک ڈائون نافذ رہا۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بدھ کو شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر کے تمام پائین و بالائی علاقوں میں کورونا کرفیو کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی نقل و حمل پر روک کو یقینی بنانے کے لئے سری نگر کے اہم سڑکوں کو سیل کر دیا گیا اور چوراہوں پر خاردار تار بچھا دی گئی ہے نیز سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
موصوف نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بعض بینکوں میں بھی کام کاج معطل رہ گیا تاہم کئی بینکوں میں کام حسب معمول جاری رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لالچوک میں واقع ایک بینک کے ملازموں کو مبینہ طور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بینک کھولنے کی اجازت نہیں دی بلکہ بعض ملازموں نے سیکورٹی فورسز پر ان کو پیٹنے کے الزامات بھی لگائے۔
موصوف نے بتایا کہ سڑکوں پر صرف ایمر جنسی خدمات سے وابستہ گاڑیاں ہی نظر آئیں جبکہ پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل مکمل طور پر بند ہے۔
بعض صحافیوں نے بتایا کہ انہیں سکیورٹی فورس اہلکاروں نے لال چوک علاقے میں واقع دفاتر جانے کی اجازت نہیں دی۔ جو صحافی لال چوک پہنچنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ انہیں جگہ جگہ پر روک کر واپس جانے کے لئے کہا جا رہا تھا۔
ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے منگل کو شہر میں جاری ‘کورونا کرفیو’ میں مزید سختی لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت کے لئے ‘پاس سسٹم’ رائج ہوگا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بعض اشیاء کی صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک خرید و فروخت کی مشروط اجازت دینے والا حکم نامہ بھی واپس لیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع میں بھی کورونا کرفیو کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ضلع  صدر مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لوگوں کو کسی ایمرجنسی کی صورتحال میں ضلع صدر مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد احسان میر کو ہاتھ میں چھڑی لے کر ‘کورونا کرفیو’ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور صارفین نے مذکورہ افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد احسان سڑک سے گزرنے والے ہر شخص بشمول ایک خاتون اور ایک بزرگ کو چھڑی سے پیٹ رہے ہیں۔
صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اس واقعے سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد اگر ضروری پڑی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم دیکھیں گے کہ انہوں نے ایسا کس تناظر میں کیا ہے۔ اس کے بعد جو مناسب کارروائی درکار ہوگی وہ کی جائے گی’۔
صوبہ جموں کے سبھی دس اضلاع میں بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ سری نگر کی طرح جموں شہر میں بھی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے صوبہ جموں کے سبھی دس اضلاع میں بدھ کو تیسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا جس سے معمولات زندگی درہم و برہم ہو کر رہ گئے۔
صوبے کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں الو بولتے رہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بند رہی۔

Previous Post

ARMY’S RELENTLESS EFFORTS IN COMBATING COVID IN UT OF JAMMU AND KASHMIR

Next Post

ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی نقل و حرکت کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری، صحافیوں کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس: آئی جی پی کشمیر

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns
Home

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

by Gadyal Desk
25/07/2026
0

New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...

Read more
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026
DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

24/07/2026
DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

20/07/2026
India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025
Next Post
نوگام حملے میں ایک برقع پوش سمیت چار لشکر جنگجوﺅں نے حصہ لیا: آئی جی کشمی

ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی نقل و حرکت کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری، صحافیوں کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس: آئی جی پی کشمیر

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.