نیوز ڈیسک
نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3لاکھ 46ہزار786افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1کروڑ 66لاکھ 10ہزار481ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 2624افراد فوت ہوگئے اور متوفین کی تعداد 1لاکھ 89ہزار 544تک پہنچ گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 346786 نئیمعاملات کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد1 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف 219838 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں جسے ملاکر اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 67 ہزار 997 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 2552940 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 2624 مریضوں کی موت سے اس مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے ۔ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.49 ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.37 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.14 فیصد ہوگئی ہے ۔مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے حالانکہ یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملے 7982 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 693632 ہوگئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں ،زہد 740458 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3409792 ہوگئی ہے جبکہ دوسرے دن بھی 773 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 63252 ہوگئی ہے ۔