جموں، 22 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر ٹھاکر پورن سنگھ کی جمعرات کو کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے بدھل علاقے سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ ٹھاکر پورن سنگھ کو جمعرات کو پنجاب علاج کے لئے لیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی ان کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ موصوف وزیر حال ہی میں اتراکھںڈ کے ہردوار میں منعقدہ ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد گھر لوٹے تھے اور گھر پہنچنے کے بعد وہ علیل ہوئے تھے۔
ٹھاکر پورن سنگھ ضلع راجوری کے درہال اسمبلی نشست سے 2002 تک بحیثیت آزاد امیدوار رکن اسمبلی رہے ہیں۔
انہوں نے بعد میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور انہیں وزیر مملکت برائے جنگلات کا قلمدان سونپا گیا۔
موصوف نے کانگریس سے کنارہ کشی کر کے سال 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ٹھاکر پورن سنگھ کی لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری پہنچایا گیا ہے جہاں کوورنا گائیڈ لائنز کے مطابق ان کی آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹھاکر پورن سنگھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی روح کی شانتی کے لئے دعا کی ہے۔
یو این آئی
پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ
13 جنوری 2025 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کا دورہ کیا تاکہ زی-مور ٹنل کا افتتاح کریں،...
Read more