نئی دہلی،21اپریل(اے یو ایس)دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کے روز یہ بیان دیا کہ دہلی کا جی ٹی بی اسپتال طبی آکسیجن کے مسئلہ سے دوچار ہے۔ تو اس کے فورا بعد ہی ایک آکسیجن ٹینکر رات 1:30 بجے اسپتال پہنچ گیا۔دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں آکسیجن ٹینکر کی مدد سے کووڈ۔19 کے 500 مریضوں کو آکسیجن فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے۔ جو کہ کورونا کے علاج کے لیے اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اس طرح کی توقع نہیں کی جاتی تھی کہ صبح 2 بجے کے بعد انہیں آکسجین کی فراہمی برقرار رہ سکتی تھی۔رہائشی ڈاکٹر نے بتایا کہ ”ہم سب کی امید تقریبا ًختم ہوگئی تھی۔ ہم وقت کے مقابلہ میں دوڑ لگارہے تھے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ یہاں داخل 500 مریضوں کی صورتحال کے بارے میں معلوم ہو“۔انہوں نے کہا کہ ہم خدا سے دعا کر رہے تھے کہ کوئی آئے اور ہماری مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے آکسیجن ٹینکر کو اپنے احاطے میں پہنچتے دیکھا تو پورا عملہ آنسو بہا رہا تھا۔اس سے قبل رات گیارہ بجے یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل انیل جین نے بتایا تھا کہ اگر مائع طبی آکسیجن کی فراہمی دیر رات 2 بجے سے قبل موصول نہیں ہوئی تو جی ٹی بی اسپتال میں تباہی ہوسکتی ہے“۔مرکزی وزیر پیوش گوئل، ستیندر جین نے مرکز سے دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی بحالی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اسکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے جس میں لکھا ہے کہ ”وینڈر ایم / ایس آﺅنوکس سے مائع طبی آکسیجن اور آکسیجن سلنڈروں کی فراہمی بہت مشکل ہے۔ مقامی ضلعی حکام کے مطابق ، ڈی ایم (ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) اور ایس ایس پی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس دکاندار کو دہلی جیسی دوسری ریاستوں میں فراہمی کی اجازت نہیں دیتے ہیں“۔اس سے چند گھنٹے پہلے ہی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر دہلی کو آکسیجن فراہم کریں“۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آکسیجن کا سنگین بحران ہے اور اسپتالوں میں اس کی فراہمی ختم ہو رہی ہے
پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ
13 جنوری 2025 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کا دورہ کیا تاکہ زی-مور ٹنل کا افتتاح کریں،...
Read more