نیوز ڈیسک
سرینگر//حکومت نے بدھ کو کہا کہ جموں کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے373نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے300کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 73کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,30,960تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 4کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں 1کا تعلق صوبہ جموں اور 3کا تعلق صوبہ کشمیر سے تھا۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,30,960معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,531سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,26,435اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,994تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,258کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور736کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔