سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے فوج کے 53 آر آر اور سی آر پی ایف کی 43 ویں بٹالین کی ایک ٹیم کے ہمراہ بڈگام کے حیدر پورہ علاقے سے لشکر طیبہ کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان جنگجوو¿ں کو پناہ اور منطقی مدد فراہم کرنے میں ملوث ہیں