Saturday, September 12, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ملک میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے: محبوبہ مفتی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
25/03/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

11/09/2026
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026

سری نگر، 25 مارچ (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملک میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے اور جو کوئی موجودہ حکومت کے خلاف بات کرتا ہے اس کے پیچھے تحقیقاتی ایجنسیاں لگائی جاتی ہیں یا اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں راج باغ علاقے میں واقع انفورسمنٹ  ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر، جہاں انہیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا تھا، کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
محبوبہ مفتی نے کہا: ‘اس ملک میں اختلاف رائے کو جرم بنایا گیا ہے۔ اس ملک کی حکمرانی ای ڈی، سی بی آئی اور این آئی اے کے ہاتھوں میں دی گئی ہے۔ یا تو آپ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوتا ہے یا آپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا جاتا ہے۔ جو بات کرتا ہے اس کے خلاف ای ڈی اور این آئی اے کا استعمال کیا جاتا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ ملک اس وقت آئین ہند پر نہیں بلکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔ ملک میں ایسے حالات بنائے گئے ہیں کہ آپ بات نہیں کر سکتے ہیں، منہ نہیں کھول سکتے ہیں۔ جو کوئی بات کرتا ہے اس کو ہائونڈ کیا جاتا ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘جو بھی آپ کے خلاف بات کرتا ہے اس کے پیچھے مختلف ایجنسیاں لگائی جاتی ہیں یا بغاوت کے مقدمے درج کئے جاتے ہیں۔ میرے پاس چھپانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران انہیں اپنے والد کی فروخت شدہ زمین اور وزیر اعلیٰ سیکرٹ فنڈ کے بارے میں سوالات پوچھے گئے۔
انہوں نے کہا: ‘اندر دو معاملات پر پوچھ تاچھ ہوئی۔ بجبہاڑہ میں مفتی صاحب کے نام پر زمین تھی جو ہم نے فروخت کی ہے۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ وہ زمین آپ نے کیسے فروخت کی اور اس کے آپ کو کتنے پیسے ملے۔ یہ پوچھا گیا کہ مفتی صاحب کے مقبرے پر کتنے پیسے خرچ ہوئے’۔
انہوں نے کہا: ‘دوسرا مجھ سے یہ پوچھا گیا جو بحیثیت وزیر اعلیٰ خفیہ فنڈز ہوتے ہیں ان کو آپ نے کہاں صرف کیا۔ جو آپ بیوائوں کو پیسا دیتی تھیں ان بیوائوں کی لسٹ کہاں سے آتی تھی۔ ان کی نشاندہی کون کرتا تھا۔ مختصر کہوں تو اس کا حساب لگانے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے’۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی جماعت مسئلہ کشمیر کے حل اور دفعہ 370 کی واپسی کے لئے لڑتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا: ‘جس چیز کے لئے ہماری پارٹی بنی ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے ایجنڈے یعنی جموں و کشمیر کے حل اور دفعہ 370 کی واپسی پر قائم دائم رہیں گے’۔
یو این آئی

Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کی نیوز کانفرنس، کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے لئے ایک بڑے اعلان کا عندیہ

Next Post

باغ گل لالہ وادی کے قدرتی مناظر کی رونق مزید دوبالا کرتا ہے: بصیر خان

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Home

PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties

by Gadyal Desk
11/09/2026
0

  Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...

Read more
Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

Road Safety, Academic Outreach and National Service: Prof. Dr. B. K. S. Sanjay’s Sikkim Visit

03/09/2026
POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

POPSK Kargil Inaugurated, Expanding Access to Passport Services in Ladakh

02/09/2026
“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

“Zehanpora Site Can Emerge as Major Cultural Asset, Tourist Attraction”: CS Dulloo

29/08/2026
“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

“Development and Conservation Can Always Go Hand in Hand”: VP Radhakrishnan

19/08/2026
Next Post
Advisor Farooq Khan interacts with medalists of 20 KM Mass-Start Cycling competition

باغ گل لالہ وادی کے قدرتی مناظر کی رونق مزید دوبالا کرتا ہے: بصیر خان

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.