سری نگر، 24 مارچ (یو این آئی) ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ بغیر ماسک پہنے افراد کو پیٹا نہیں جا سکتا ہے لیکن ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں ایک سرکاری تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا: ‘بعض ملکوں میں لوگوں کو ڈھنڈے سے پیٹا جا رہا ہے جو ماسک کے بغیر ہیں۔ ہمارا ایک جمہوری ملک ہے۔ ویسی چیزیں یہاں نہیں ہو سکتیں۔ ماسک کے بغیر دیکھے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی’۔
اعجاز اسد نے اعلان کر رکھا ہے کہ سری نگر میں بغیر ماسک پہنے افراد کو نہ صرف جرمانہ ادا کرنا ہوگا بلکہ ایسے افراد کا موقع پر ہی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے حال ہی میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘آج ضلع انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے کہ عوامی مقامات پر جو بھی شخص ماسک کے بغیر ملے گا اس پر جرمانہ عائد ہوگا اور اس کا موقع پر ہی کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا۔ لہٰذا میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے لئے، اپنے خاندان اور اپنے سماج کے لئے خدارا ماسک پہنیں’۔
ضلع مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات سچ ہے کہ سری نگر میں کورونا وائرس سے متعلق گائیڈلائنز پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ضلع سری نگر میں فروری کے مہینے میں جہاں روزانہ تیس کیسز سامنے آتے تھے وہیں آج 70 کیسز روزانہ سامنے آتے ہیں۔ کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ہمیں یہاں لاک ڈائون کی صورتحال سے بچنا چاہیے۔ ہمیں گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا’۔
یو این آئی
پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ
13 جنوری 2025 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کا دورہ کیا تاکہ زی-مور ٹنل کا افتتاح کریں،...
Read more