سری نگر// وادی کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں دوران شب چار سے پانچ انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جس سے وہاں موجود سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسمی حالت جوں کی توں رہ سکتی ہے۔
ادھر وادی کے میدانی علاقوں میں بھی مسلسل بارشیں ہورہی ہیں یہاں تک کہ سرینگر کے متعدد علاقوں میں سڑکیں زیر آب آئی ہیں۔
وادی کے سبھی ضلع صدر مقامات سے موسم کی خرابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے دوران میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے۔
وادی چناب اور پیر پنچال علاقوں سے بھی بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کئی مقامات سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جن کی وجہ سے کم سے کم ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا ہے۔