Friday, July 31, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کشمیر: خوشگوار موسم کے بیچ برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
20/03/2021
A A
کشمیر: خوشگوار موسم کے بیچ برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

25/07/2026
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026

سری نگر،20  مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 21 سے 25 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی ہوائیں وادی کشمیر کی طرف آرہی ہیں جن سے موسم متاثر ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اثر سے 21  سے 23 مارچ تک موسم زیادہ خراب رہے گا۔
خراب موسمی حالات کے پیش نظر باغ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 26 مارچ تک اپنے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز موسم خشک و خوشگوار مگر قدرے ابر آلود رہا۔
خوشگوار موسم کے ساتھ ہی وادی کے مغل باغوں میں لوگوں کا رش بڑھنے لگا ہے اور شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ بھی عنقریب کھلنے والا ہے اور سری نگر کے رعناوای علاقے میں واقع مقامی سطح پر کافی مشہور تفریح گاہ بادام واری بھی اتوار سے لوگوں کے لئے کھل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.9 ریکارڈ ہوا ہے۔
یو این آئ

Previous Post

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کا راستہ جموں وکشمیر سے گذرتا ہے: محبوبہ مفت

Next Post

Anti-encroachment Drive Team Allegedly Assaulted in Bandipora ‘Orderly injured, Naib-Tehsildar manhandled’

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

Union Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns
Home

Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi

by Gadyal Desk
25/07/2026
0

New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...

Read more
Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

Kargil Vijay Diwas: An Eternal Saga of Bravery, Sacrifice, and National Resolve

25/07/2026
DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

DRDO conducts successful maiden flight-test of ‘Kusha’ Long-Range Surface-to-Air Missile

24/07/2026
DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

DGP Anurag Dhankar Found Dead at Agartala Police Headquarters; Probe Underway

20/07/2026
India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025
Next Post
Anti-encroachment Drive Team Allegedly Assaulted in Bandipora  ‘Orderly injured, Naib-Tehsildar manhandled’

Anti-encroachment Drive Team Allegedly Assaulted in Bandipora ‘Orderly injured, Naib-Tehsildar manhandled’

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.