جموں/15فروری 2021 ئ
ریجنل ٹرانسپورٹ آفس جموں نے آج ایک فٹنس میلے کا انعقاد کیا جس کا رسمی افتتاح ٹرانسپورٹ کمشنر پردیپ کمارنے کیا۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ٹرانسپورٹ کمشنر نے محکمہ کو اس نوعیت کی اختراعی تقریب منعقد کرنے کے لئے سراہا جو ٹرانسپورٹروں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔انہوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ جموں اور ان کی ٹیم کی محکمہ کے کام کاج کو استوار کرنے کے لئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے فٹنس میلے جموںوکشمیر کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں میں منعقد ہو رہے ہیں تاکہ گاڑیوںکی فٹنس کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا جاسکے تاکہ گاڑی کے مالک کو مختلف ایجنسیوں کے پاس اس غرض کے لئے نہ جانا پڑے ۔ آر ٹی او جموں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میلے میں موقعہ پر گاڑیوں کے مالکان اور ٹرانسپورٹروں کے حق میں موقعہ پر ہی فٹنس اسناد اجرا کی جارہی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری جے اینڈ کے روڈ سیفٹی کونسل نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روڈ سیفٹی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر ، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک ، اے آر ٹی(ایچ کیو) ،موٹر انسپکٹران ، ایم وی ڈی کے ملازمین اور ٹریفک پولیس ، مختلف ٹرانسپورٹروں کے صدور ، آٹو یونینز ، ڈرائیور اور کمشنر گاڑوں کے ڈرائیور موجود تھے
Education Minister Dharmendra Pradhan Resigns Amid NEET-UG Row, Sends Resignation Letter to PM Modi
New Delhi, July 25 (JKNS): Union Education Minister Dharmendra Pradhan on Saturday announced that he has submitted his resignation to...
Read more






