نئی دہلی،28جنوری (اے یو ایس ) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی آپ کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد ہوا تھا یہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد میں جو بھی رہنما یا پارٹی ملوث تھی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ آپ کی قومی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا اس دن جو کچھ بھی ہوا اس تحریک کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ ہم سب کو مل کر کسانوں کا پرامن طور پر ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب بھی آپ کسانوں کے پاس جائیں تو اپنا جھنڈا ، لاٹھی اور ہیٹ چھوڑیں۔ عام شہری کی حیثیت سے ان کے پاس جائیںوہاں کوئی سیاست نہیں کی جا سکتی ہے۔ادھر ان کی پارٹی نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں کسانوں کی تحریک کی حمایت میں صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی پہلے ہی زرعی قوانین کے مخالف ہے۔ ستمبر کے مہینے میں جب زراعت بل پارلیمنٹ میں منظور ہوا تھا تو آپ نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more