Wednesday, July 2, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کرونا پر قابو پانے والے 100 ملکوں میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست، امریکہ اور برطانیہ نچلے نمبروں پر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
29/01/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

واشنگٹن،28جنوری ( اے ےواےس) کرونا وائرس سے کامیابی سے نمٹنے والے 100 ملکوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ، ویتنام اور تائیوان سب سے آگے ہیں جب کہ امریکہ اور برطانیہ آخری نمبروں پر ہیں۔آسٹریلین تھنک ٹینک ‘لووی انسٹی ٹیوٹ’ نے ایسے 100 ملکوں کی فہرست مرتب کی ہے جو کامیابی سے عالمی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں ریسرچرز نے ہر ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز، دس لاکھ میں کیسز کی شرح، مصدقہ اموات، ہر دس لاکھ افراد میں اموات کی شراح اور کرونا ٹیسٹ کی شرح کی بنیاد پر یہ ڈاٹا ترتیب دیا ہے۔جمعرات کو شائع ہونے والی اس فہرست میں لووی انسٹی ٹیوٹ نے ڈیٹا دستیاب نہ ہونے کی بنا پر چین کو شامل نہیں کیا جہاں کرونا وائرس کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں سامنے آیا تھا۔کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے جن ملکوں کی کارکردگی بہتر رہی ان میں نیوزی لینڈ سرِ فہرست ہے جب کہ دوسرا نمبر ویتنام کا ہے لیکن جمعرات کو ہی ویتنام میں 55 روز بعد مقامی سطح پر کرونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ابتدائی دس بہترین ملکوں میں تھائی لینڈ، قبرص، روانڈا، آئس لینڈ، آسٹریلیا، لیٹیویا اور سری لنکا شامل ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی شرح کم ہے۔امریکہ اس فہرست میں 94 نمبر پر ہے جہاں اب تک ڈھائی کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ بھارت ایک کروڑ سے زائد کیسز کے ساتھ 86 ویں اور برطانیہ 66 ویں نمبر پر ہے۔کسی بھی یورپین ملک کے مقابلے میں برطانیہ ہلاکتوں کے اعتبار سے سرِ فہرست ہے۔لووی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مشاہدے کے دوران ہر 14 دن کے بعد مذکورہ ملکوں میں مصدقہ کیسز، ہر دس لاکھ افراد میں کیسز کی تعداد، مصدقہ اموات اور ہر دس لاکھ میں مصدقہ اموات کا جائزہ لیا گیا۔اسی طرح ہر ملک میں کیے جانے والے کرونا ٹیسٹ اور اس کے مثبت آنے کی شرح کے مشاہدے کے بعد ملکوں کو اسی تناسب سے فہرست میں رکھا گیا ہے۔آسٹریلوی تھنک ٹینک کی رپورٹ ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے جب دنیا بھر میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔آسٹریلوی تھنک ٹینک کے انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشیائی ممالک کرونا وائرس سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ یورپ اور امریکہ میں یہ وائرس تیزی سے پھیلا ہے۔لووی انسٹی ٹیوٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ کم آبادی والے ممالک اور ہم آہنگ معاشروں میں جہاں بہتر ادارے موجود ہیں وہ کرونا وائرس جیسے عالمی بحران سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Lt Governor pays homage to former Defence Minister George Fernandes Attends commemoration conclave on his 2nd death anniversary George Fernandes always stood firm for equal rights for every citizen, lived for the welfare of others till his last breath, says the Lt Governor

Next Post

6 2جنوری کو ہونے والے تشدد میں جو بھی رہنما یا پارٹی ملوث ہے ، ان پر ہوسخت کارروائی : اروند کیجریوال

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

6 2جنوری کو ہونے والے تشدد میں جو بھی رہنما یا پارٹی ملوث ہے ، ان پر ہوسخت کارروائی : اروند کیجریوال

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.