سرینگر;223;28جنوری;223;سی این آئی;223223;ہندوپاک افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے ضلع پونچھ سے سرحدع علاقوں کے رہنے والے اپنے اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے اور سرحدی سیکٹر میں شدید خوف و دہشت پھیل گیا ہے ۔ ادھر دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جارہاہے ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ کے دیگوار سیکٹر سرحدی پٹی پر دوران شب ایک مرتبہ پھر آر پار گولہ باری ہوئی جس کی وجہ سے سرحدی آبادی خوف وہشت میں پڑ گئی ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا کہ بدھ کی شام دیر گئے دیگوار سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کاشدید تبادلہ ہوا ۔ دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی گئی ۔ ذراءع نے بتایا کہ گولہ باری میں مورٹار اور دیگر جنگی ہتھیاروں کا بھی استعمال عمل میں لایاگیا ۔ ادھر دفاعی ترجمان نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے آج بلا اشتعال بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم فوج بھی پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے فوجی چوکیوں کے ساتھ ساتھ نجی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچایا ہاے
PM Modi Presents Russian Translation of Thirukkural to Putin, Holds Talks on Strengthening India-Russia Ties
Srinagar, Sept 11 (JKNS): Prime Minister Narendra Modi said he presented a Russian translation of the sacred Thirukkural by...
Read more





