دوران میٹنگ متو نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی ۔
اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایس ایم سی کے اَ فرادی قوت اورمشینری کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے سے متعلق مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے کارپوریشن کی ٹرانسپورٹ فلیٹ کی توسیع ، میونسپل کارپوریٹروں کے تحفظ اور محفوظ اقامتی سہولایت اور دیگر فلاحی معاملات سے بھی انہیں آگاہ کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مانگوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کولوگوں کو تما م بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے لئے کارپوریشن کے کام میں مستقل بہتری لانے کے لئے تمام لازمی اقدامات اُٹھانے کے لئے کہا ۔ اُنہوں نے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بنیادی شہری سہولیات بہم رکھنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت عوامی نمائندوں کی فلاح و بہبود کے لئے وعدہ بند ہے اور ساتھ ہی جموں وکشمیر کے بنیادی جمہوری اِداروں کوبا اِختیار بنانے کے لئے بھی وعدہ بند ہے ۔