پیرزادہ سعید
سرینگر //سوموار کو SVEEP، AMF اور BAGs سے متعلق آگاہی پروگرام بی ایچ ایس ایس نواہ گبرہ میں منعقد ہوا ۔پروگرام میں نوڈل افسر وزونل ایجوکیشن افسر کرناہ رانا شاہ محمد موجود تھے ۔تقریب میں بہت سے طلباء ایسے تھے جو آنے والے الیکشن میں پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ وہ پرجوش ہیں اور اپنے آئینی حق کے استعمال کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پروگرام میں کلسٹر گبرا کے BLOs، آنگن واڑی کارکنان، آشا ورکرز، RDD ملازمین، اساتذہ، طلباء اور کمیونٹی کے اراکین نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔اس دوران مختلف سکولوں کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا اور پینٹنگ کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر نوڈل افسر نے وہاں موجود شرکاء کو ووٹ کی اہمت کے بارے میں آگاہ کیا اور ووٹنگ عمل میں زیادہ سے زیادہ شریک کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔
Life limping back to normalcy along LoC as ceasefire holds
Srinagar: Life is slowly limping back to normal in border areas of Kashmir, as no firing was reported from any...
Read more