پیرزادہ سعید
کرناہ //جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (NC) نے کرناہ حلقے کے لیے اپنے امیدوار کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ جاوید مرچال کو سرحدی علاقے میں پارٹی کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کرناہ کے لوگوں کو درپیش منفرد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے NC کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ اعلان NC کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے مورخہ 27 اگست 2024 کو ایک باضابطہ مواصلت کے ذریعے کیا تھا۔ جاوید مرچال کا تعلق کرناہ کے گبرہ علاقے سے ہے وہ اس سے قبل وہ پی ڈی پی کے ساتھ وابستہ تھے اور انہیں محبوبہ مفتی کی سرکار میں ایم ایل سی منتخب کیا۔اگست 2019 کے بعد جب جموں وکشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ کیا گیا تو جاوید مرچال بھی دیگر لیڈران کے ساتھ اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ۔جاوید مرچال نے حال ہی میں سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی اور آج ان کے حق میں نیشنل کانفرنس نے باضابطہ طور منڈیڈیٹ کا اعلان کیا۔ان کے حامیوں میں خوشی پائی جا رہی ہے۔