جے مہا بھارت پارٹی جموں کشمیر کی تمام اسمبلی نشستوں پر اپنے امیدوارکھڑا کرے گی
سرینگر/22اگست/و ی او آئی//جموں کشمیرمیں تمام بچوں کو مفت تعلیم ، لوگوں کو مفت علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی ، جبکہ بے روزگاری کو ختم کرنے اور کسانوں کی فلاح و بہود کےلئے کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جے مہا بھارت پارٹی نے کہا ہے جموں کشمیر کی تمام اسمبلی نشستوںپر پارٹی امیدووار کھڑا کرے گی ۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے مہا بھارت پارٹی کے قومی صدر بھگوان شری اننتھا وشنو نے کہا کہ ملک میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعد ان کی پارٹی تیسری سب سے بڑی قومی پارٹی بن کر اُبھر رہی ہے جس نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا اور تمام ریاستوں میں امیدوار میدان میںاُتارے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس سے لوگ اب اُکتا چکے ہیں اور وہ نئے سوچ کے ساتھ نئی پارٹی اور نئے لیڈران کو برسر اقتدار دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں روایتی جماعتوں نے لوگوں کو وہ خواب دیکھائے جو وہ پورا نہیں کرسکتے ۔ وشنو نے مزید بتایا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر میں آمدنی کے ذرائع بڑھائے گی اور گاﺅں گاﺅں میں خود اختیار بنانے اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کےلئے کئی اقدامات اُٹھائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ مہا بھارت پارٹی جموں کشمیر میں ہر گھر کو مفت سولر فراہم کرے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم کسی خاص مذہب یا قوم کی بات نہیں کرتے بلکہ یہ پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے جس میں نہ ہندو، نہ مسلمان اور ناہی سکھ اور عیسائی کو نظر انداز کیا جائے گا ۔
CM Omar revisits Ramban, Commands relief ops for second straight day
Calls for coordination between departments for timely rehabilitation RAMBAN: In a significant outreach to the people affected by the recent...
Read more