خواہش مند اُمیدواردرخواست فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں
*سری نگر*// جموں وکشمیر پولیس میں کانسٹیبل کی 4002آسامیوں کےلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔ خواہش مند اوراہل اُمیدوار30 جولائی 2024 سے29 ،اگست 2024تک درخواست فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق سیکرٹری جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈاتل کمارکی جانب سے 16جولائی2024کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن نمبر01 آف 2024میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں ۔ خواہش مند اوراہل اُمیدوار30جولائی2024سے29،اگست2024تک درخواست فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔مختلف زمروںمیں آنے والے اُمیدواروں کیلئے عمرکی کم سے کم حد18سال اورزیادہ سے زیادہ28سال مقررکی گئی ہے ،جبکہ ایس پی اؤ اور والنٹئر ہوم گارڈ س کی عمر 18سے40سال اورحاضر سروس پولیس اہلکاروں کی عمر 18سے30سال ہونی چاہئے ۔تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے اُمیدوارجسمانی معیار ٹیسٹ کے عمل میں شامل ہونگے ۔مرداُمیدواروں کی لمبائی 5فٹ 6انچ اورخواتین اُمیدواروں کیلئے قد کی حد 5فٹ 2انچ رکھی گئی ہے۔مزید اورمکمل تفصیلات اور جانکاری لینے کیلئے اُمیدواربراہ کرم بورڈ کی ویب سائٹJKSSB.nic.in دیکھیں۔