پنشنرس ویلفیر فیڈ ریشن نے پہلی برسی کے موقعے پر آنجہانی کے مشن کو اگے لیجانے کا عہد کیا۔
شیر شیران
چرارشریف
سرینگر /2 جولائی۔
سرینگر میں آج ایک خاص تقریب کا اہتمام کرتے ہویئے۔جموں و کشمیر پنشنرس ویلفیر فیڈ ریشن نے وادی کے سرکردہ ٹریڈ یونین لیڈر آنجہانی سمپت پرکاش کو ان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب کے دوران سورگہ واسی۔ کی اتما کی شانتی کے لئے پراتھناکی گئی۔ جبکہ انکے لواحقین کے ساتھ ھمدردی کا اظہار کیا گیا۔فیڈریشن کے زعما نے وعدہ کیا کہ وہ پنشنروں اور سنیرسٹی زنزن کی فلاح و بہبود کے بارے میں سمپت پرکاش کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیشہ اپنے آپکو وقف رکھنے کا عہد دھرایا ۔ انہوں نے ملازمین اور پنشنروں کے حقوق کیلیے سمپت پرکاش کی بے لوث اور مثالی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہویے کہا کہ آنجہانی نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں سیکیولر روایات اور کشمیریت کی جڑوں کو مظبوط سے مظبوط تر بنانے میں اپنی ساری زندگی صرف کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی نے جموں و کشمیر میں ٹریڈ یونین تحریک چلانے کے لیے جو قربانیاں پیًش کی ہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئےیاد رکھا جاہیگا۔
تقریب پر آنجہانی سمپت پرکاش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ اس موقعہ پر مشترکہ طور ایک قرار داد پاس کی گیی جس میں مرکزی حکومت اور لیفٹننٹ گورنر جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پنشنروں کی مانگوں کو فوری طور پورا کریں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پنشنروں کے ما ہانہ میڈیکل الاونس کو 300 روپیہ سے 1000 روپیہ تک بڑھایا جایے۔ اس کے علاوہ پنشنروں کے حق میں18مہینوں کا واجب الادا مہنگایی الاونس کی رقم کو یکمشت واگزار کیا جایے جس کو covid وباہ کی وجہ سے التوا میں رکھا گیا تھا ۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ نیی پنشن سکیم کو منسوخ کیا جایے کیونکہ اس میں متعدد خامیاں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جمو و کشمیر کے تقریبأ 14لاکھ گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں کیلیے روزگار کے بھر پور مواقعے فراہم کیے جاییں تاکہ نوجوانوں کو منشیات کی بدعت اسکے ی مضر اثرات سے سماج کو بچایا جا سکے۔ پنشن میں 20فیصد اضافے کو 80سال کی عمر میں واگزار کرنے کے بجایے بالترتیب 5فیصد کے حساب سے 60, 65,75 ,80 سال کی مدت کے دوران سے ادا کیا جایے۔ پبلک سیکٹر ملازمین کے حق میں Leave salary , اور گریجوٹی واگزار کی جایے اور سبکدوش انچارج گزیٹڈ افسروں کو ریگولر کیا جایے۔ تقریب پر ارض کشمیر کے مختلف اضلاع سے آیئے ھویئے سرکردہ ٹریڈ لیڈروں و زعماوں نے شمولیت کی۔