Thursday, June 4, 2026
  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Health & Education

وزارت تعلیم انتخابات میں  نوجوانوں کی ہمہ گیر سرگرم شرکت کو  یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ‘‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے’’مہم  کا انعقاد کر ے گی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
28/02/2024
A A
Ministry of Education to organise “Mera Pehla Vote Desh Ke Liye” in Higher Educational institutions across country to ensure universal enlightened participation of youth in elections
FacebookTwitterWhatsappTelegram

وزارت تعلیم انتخابات میں  نوجوانوں کی ہمہ گیر سرگرم شرکت کو  یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ‘‘میرا پہلا ووٹ دیش کے لئے’’مہم  کا انعقاد کر ے گی

Posted On: 27 FEB 2024 5:21PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم 28 فروری سے 6 مارچ 2024 تک ‘‘میرا پہلا ووٹ دیش کیلئے مہم’’ کا انعقاد کرے گی،  جس کا مقصد انتخابات میں نوجوانوں کی  ہمہ گیر سرگرم  شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

تعلیم ، ہنرمندی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے قوم کے نوجوانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی آواز سنی جائے۔  انہوں نے ہمارے نوجوانوں اور پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے افراد سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پُرزور اپیل کو اجاگر کیا۔

Related posts

‘Sarva Dharma Sambhav’ Is India’s Greatest Gift to Humanity: LG Manoj Sinha at Srinagar Inter-Faith Conference

‘Sarva Dharma Sambhav’ Is India’s Greatest Gift to Humanity: LG Manoj Sinha at Srinagar Inter-Faith Conference

04/06/2026
Anantnag Police Intensifies Action Against Drug Traffickers

Anantnag Police Intensifies Action Against Drug Traffickers

04/06/2026

انہوں نے مطلع کیا کہ انہوں نے ملک کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں  کو ہدایت  دی تھی کہ وہ 28 فروری سے 6 مارچ تک اپنے اپنے کیمپس میں ووٹر بیداری کی جامع سرگرمیوں کا اہتمام کریں تاکہ ہماری یووا شکتی کو تقویت ملے، انہیں ووٹ کی اہمیت پر زور دیں اور وہ پوری طرح باخبر ہو کر امیدواروں کا  انتخاب کریں، اور  ایک بہتر نمائندگی کرنے والی جمہوریت کے انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوان ووٹرز کو باہر آنے اور ووٹ ڈالنے کے لیے شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور قوم کی وسیع تر بھلائی کے لیے ووٹ کی اہمیت کو پہنچانا ہے۔ یہ اقدام دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کی اہمیت اور ووٹنگ کے فخر کی علامت ہے۔

ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی ادارے (ایچ ای آئیز)اس اقدام میں حصہ لیں گے۔ یونیورسٹیوں؍کالجوں؍ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مخصوص جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی ، جہاں متعلقہ اداروں کے ذریعے ووٹر بیداری سے متعلق سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ یہ پہل مائی گوو پلیٹ فارم پر زمینی  سطح پر فزیکل پروگراموں اور آن لائن مسابقوں ، دونوں  کا مشاہدہ کرے گی۔

مواد کی تخلیق میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں بشمول بلاگ رائٹنگ، پوڈ کاسٹ، بحث، مضمون نویسی، کوئز، فوری تقریر، بیٹل آف بینڈز وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اداروں میں ووٹنگ کی اہمیت، انتخابی عمل کو سمجھنے وغیرہ پر زور دینے والی مکالماتی ورکشاپس اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں، یہ مہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ سرکاری ویب سائٹ https://ecisveep.nic.in/pledge/ پر ووٹر کے طور پر عہد کریں تاکہ انتخابی عمل سے اپنی وابستگی کو مزید مضبوط مر سکیں۔ انہیں ووٹر ہیلپ لائن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔

بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کے لئے این ایس ایس اور اس کے رضاکار مائی گوو پورٹل پر درج مختلف سرگرمیوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اس مہم کی قیادت کریں گے۔ تعلیمی اداروں کے مختلف کلب بھی اس مہم میں حصہ لیں گے

Previous Post

Ministry of Education to organise “Mera Pehla Vote Desh Ke Liye” in Higher Educational institutions across country to ensure universal enlightened participation of youth in elections

Next Post

آئیے ایک ساتھ مل کر ایک وکست  اور آتم نر بھر بھارت بنائیں، سچن تندولکر کے کشمیر دورے پر وزیر اعظم نے تبصرہ کیا

Gadyal Desk

Gadyal Desk

Related Posts

‘Sarva Dharma Sambhav’ Is India’s Greatest Gift to Humanity: LG Manoj Sinha at Srinagar Inter-Faith Conference
Jammu Kashmir

‘Sarva Dharma Sambhav’ Is India’s Greatest Gift to Humanity: LG Manoj Sinha at Srinagar Inter-Faith Conference

by Gadyal Desk
04/06/2026
0

Srinagar, Jun 4 (JKNS): The Jammu and Kashmir Lieutenant Governor Manoj Sinha on Thursday said the philosophy of “Sarva Dharma...

Read more
Anantnag Police Intensifies Action Against Drug Traffickers

Anantnag Police Intensifies Action Against Drug Traffickers

04/06/2026
J&K Transport Department Launches Volunteer Drive to Make Roads Accident-Free

J&K Transport Department Launches Volunteer Drive to Make Roads Accident-Free

04/06/2026

1st IFFJK to Be Held in Jammu and Kashmir from September 7–11

04/06/2026
MY Bharat Anantnag Observes World Bicycle Day 2026 in Anantnag & Kulgam

MY Bharat Anantnag Observes World Bicycle Day 2026 in Anantnag & Kulgam

04/06/2026
Next Post
Together, let’s build a Viksit and Aatmanirbhar Bharat, PM comments on Sachin Tendulkar’s Kashmir visit

آئیے ایک ساتھ مل کر ایک وکست  اور آتم نر بھر بھارت بنائیں، سچن تندولکر کے کشمیر دورے پر وزیر اعظم نے تبصرہ کیا

  • About us
  • Contact
  • Our Team
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.