کرناہ برف باری میں ٹہرائو
سادھنا ٹاپ پر 5 فٹ برف ریکارڈ شاہراہ مسلسل تیسرے روز بھی بند
بجلی کی بحالی کا کام جاری علاقے میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ایس ڈی ایم
پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ میں آج تیسرے روز بھی دن بھر برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق کپوارہ ضلع کے سب ڈویژن کرناہ میں تیسرے روز بھی بھاری وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا کرناہ کے ٹنگڈار میں ایک فٹ اور نیچیاں کرناہ میں ڈیڑھ فٹ برف جمع ہونے کی اطلاعات ہیں ادھر پوری تحصیل میں بارشوں کے ساتھ بھاری برف باری ہوئی جس سے بجلی سپلائی میں بھی خلل پڑا اور ساتھ میں اور جاڈہ سمیت دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں گاڑیوں کی امد ورفت کےکئے بند رہیں کیونکہ ان سڑکوں سے خراب موسمی صورتحال کے چلتے برف ہٹانے کے کام میں دقتیں پیش ائیں البتہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کے سازگار رہنے کی صورت میں ان سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بحال کر دیا جائے گا ۔ادھر کرناہ کپوارہ شاہراہ دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند رہی کیونکہ شاہراہ پر پانچ فٹ برف جمع ہے اور برف ہٹانے سے قبل اس شاہراہ پر سفر ناممکن ہے ۔کرناہ کپوارہ شاہراہ کے بند رہنے کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر کپوارہ میں درماندہ ہیں جو موسم سازگار ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ایس ڈی ایم کرناہ نے بتایا کہ کرناہ کی تمام اہم رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی جا چکی ہے اور دوپہر کے بعد موسم سازگار ہونے کے بعد اندورنی سڑکوں سے برف ہٹانے کی کارروائی شروع کی گئی شام دیر گئے تک اگر مزید برف باری نہیں ہوئی تو تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی جائے گی ۔بجلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چوکیبل کے مقام پر 33کے وی بجلی کی ترسیلی لائن کو نقضان پہنچا ہے اگرچہ کچھ ایک علاقوں سے یہ لائن بحال ہوئی ہے البتہ دشوار گزار راستوں سے ہو کر آنے والی اس لائن کو بحال کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے سب ڈویژن میں ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے تاکہ برف باری کے دوران لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں راشن رسوئی گیس اور دیگر اشیاء ضروریہ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more