گلشن کلچرل فورم کشمیر کی جانب سے آج یہاں سمن بل بدرن ماگام میں ایک تعزیتی اجلاس فورم کے صدر اور سرکردہ ادیب شاعر اور اسلامی سکالر سید بشیر کوثر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس رواں ہفتے کے دوران فوت ہوۓ معروف صحافی ناظم نذیر کی والدہ محترمہ گلشن بدرنی کے قریبی رشتہ دار، بیگ خاندان کے چشم وچراغ، سرکردہ رباب نواز، موسیقار اور فورم کے دیرینہ ممبر عبدالرشید بیگ، پیرزادہ محمد اشرف کی ہمشیرہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور غمزدہ خاندانوں خصوصاً ناظم نذیر، پیرزادہ محمد اشرف اور بدرن کے بیگ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مرحومین کےایثال ثواب کے لیۓ کلمات کا نزرانہ پیش کیا گیا۔
آج کی مجلس میں بیشتر ممبران آن لائن موڈ پر شریک ہوۓ جن میں پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر بشر بشیر، پروفیسر فاروق فیاض، جناب شمشاد کرالہ واری، رحیم رہبر، پیر زادہ محمد اشرف اور ڈاکٹر جاوید انور شامل ہیں۔ جبکہ مجلس میں سید بشیر کوثر، لطیف نیازی، خورشید خاموش، مقبول شیدا، غلام محمد بیکس، غلام الدین بیگ، اور مولوی عبدالاحد شہباز موجود تھے۔
اجلاس کے دوران مرحومین کی زندگی اور کارناموں کو دہرایا گیا اور ان کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Anantnag Police Intensifies Action Against Drug Traffickers
Anantnag, Jun 4 (JKNS): Continuing its sustained crackdown against drug trafficking and narco-financed assets, Anantnag Police has attached a single-storey...
Read more





