پیرزادہ سعید
سرینگر //ہائی اسکول چھمکوٹ کرناہ میں کلا اتسو کے سلسلے میں زونل سطح کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کے طلاب نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے دات حاصل کی۔ سرکار کی جانب سے جہاں نوجوانوں کے ہنر کو نکھارنے کے لیے کئی طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ وہیں سرکاری اور نجی اسکولوں کی جانب سے اسی کڑی کے تحت مختلف طرح کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول چھمکوٹ کرناہ میں کلا اتسو کے تحت موسیقی کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں اسکولی بچوں نے مختلف طرح کی موسیقی پروگرام پیش کئے ۔ٹیٹوال بلاک کے متعدد سکولوں کے بچوں نے لوک ناچ ۔بھنگٹرا ۔گتکا ۔جیسے کھیل پیش کئے جبکہ اساتذہ نے بھی پہاڑی زبان میں گیت پیش کر کے محفل کی رونق بڑھائی ۔تقریب میں سابق استاد ونامور گلوکار ادیب عبدالرشید قریشی اور عبدالرشید لون نے بھی شرکت کی اور بچوں کا پروگرام دیکھ کر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم ان کے ہنر کو نکھارنے کی ضرورت ہے ۔سکول کے ہیڈماسٹر خالد احمد خواجہ نے بھی پروگرام کے اقراص ومقاصد بیان کئے اور شرکاء کا تقریب میں شرکت کےلئے شکریہ ادا کیا۔اس دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات سے بھی نوازہ گیا۔
Amarnath Yatra 2025: Over 6,411 Devotees Set Off from Jammu in Third Batch
Jammu, July 4 (JKNS): The third batch of 6,411 pilgrims undertaking the annual Shri Amarnath Yatra left Jammu on Friday...
Read more