سرینگر:27اکتوبر
کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے ایک اہم پیش رفت میںایڈوکیٹ ساجد یوسف شاہ نے جمعہ کو باضابطہ طور پر خطے کے لیے بی جے پی میڈیا انچارج کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ جواہر نگر میں بی جے پی پارٹی کے صدر دفتر میںمنعقدہ تقریب پربی جے پی جنرل سکریٹری اشوک کول کی موجودگی میں ایڈوکیٹ ساجد اور دیگر عہداروں کو ذمہ دارریاں سونبی گئیں ۔ پارٹی کے میڈیا اور آئی ٹی سیل آپریشنز کے اندر کئی دیگر اہم شخصیات کی تقرری دیکھنے میں آئی۔انجینئر ساحل بشیر بٹ نے سوشل میڈیا انچارج کشمیر جبکہ ایڈوکیٹ شیخ سلمان نے بی جے پی آئی ٹی سیل انچارج کشمیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ چرچ لین سری نگر میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول اور بی جے پی کی سینئر لیڈر اور ڈاکٹر درخشاںاندرابی کی موجودگی میں کی گئیں۔نئے عہدے پانے والے پنے متعلقہ کرداروں کے لیے بہت زیادہ تجربہ اور لگن لاتے ہیںاور امید کی جاتی ہے کہ ان کی شراکت پارٹی کی مسلسل ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more