یو این آئی
سری نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کی فوری صحتیابی اور ان کے اہلخانہ کی اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مخاطب ہو کر کہا” میں آپ اور جملہ اہلخانہ کی اچھی صحت کے لئے بھی دعا گو ہوں“۔
وزیر اعظم نے منگل کے روز ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ کے اس ٹویٹ کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیا جس میں انہوں نے اپنے والد ڈاکٹر فاروق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی۔