کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل سے ملاقات کے لئے سمیر پو پہنچے اور بے بنیاد الزامات پر تحریری طورپر معافی مانگی ۔ بتادیں اس ملاقات کی کڑیاں 2015کی پریس کانفرنس سے جڑی ہوئی ہیں جو کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے 2اگست 2015کو دی تھی۔ اس پریس کانفرنس میں جے رام رمیش نے سابق وزیر اعلیٰ پروفیسر پریم کمار دھومل اور ان کے بیٹے موجودہ مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر پر الزامات لگائے تھے ۔ بے بنیاد الزامات لگانے کے بعد دھومل نے شملہ ہائی کورٹ میں جے رام رمیش کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرکے ایک کروڑ روپیہ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ معزز عدالت میں جواب دیتے ہوئے جے رام رمیش نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے پریس کانفرنس کی تھی تاہم وہ اس روز عدالت میں حاضر نہیں ہو ئے تھے۔ اس کے بعد جب جے رام رمیش عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے جج سے درخواست کی تھی کہ وہ خود سابق وزیر اعلیٰ دھومل سے مل کر اس موضوع پر بات کریں گے۔ کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش گزشتہ روز دیر شام سمیر پو ر پہنچے اور انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پروفیسر پریم کمار دھومل سے ملاقات کی اورا س مسئلے پر گفت وشنید کی۔ کانگریس لیڈر نے پریس کانفرنس میں لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اپنے لگائے گئے الزامات کو واپس لیتے ہیں۔ ر کانگریس کے سینئر لیڈر کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نے جے رام رمیش سے کہاکہ کہ اگرانہیں اپنی غلطی پر پچھتاوا ہے تو وہ اس کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گے۔ اس کے بعد دونوں بغلگیر ہوئے اور سابق وزیرا علیٰ نے کیس کی مزید پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Volunteer for service of ailing, distressed: Dr. Farooq tells youth On World Red Cross Day
Srinagar: President Dr Farooq Abdullah J&K National Conference on Thursday in view of the observance of International Red Cross Day...
Read more