Wednesday, July 2, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

جنگل کی آگ: ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ذریعے ردعمل کی تیاری

Gadyal Desk by Gadyal Desk
01/09/2023
A A
جنگل کی آگ: ہندوستان کی جی 20 صدارت کے ذریعے ردعمل کی تیاری
FacebookTwitterWhatsappTelegram

ڈاکٹر کے روی چندرن، ڈائریکٹر، آئی آئی ایف ایم

جنگل کی آگ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران زیادہ وسیع اور شدید ہو گئی ہے، جس سے کینیڈا کے بوریل جنگلات اور برازیل کے امیزونیائی بارشی جنگلات جیسے عالمی کاربن سِنک والے اہم علاقوں کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔ یونیورسٹی آف مارلی لینڈ کی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2001 کے مقابلے میں ہر سال 30 لاکھ ہیکٹر سےز یادہ رقبہ میں موجود درختوں کا نقصان ہوتا ہے، جو کہ گزشتہ 20 سالوں میں درختوں کے ہونے والے نقصان کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔ آگ کے تعدد، شدت اور جغرافیائی پھیلاؤ میں یہ خطرناک اضافہ ماحولیاتی نظام پر اثرات اور انسانی سرگرمیوں کے امکانات کے بارے میں خدشات کا باعث بنا ہے۔
آب و ہوا کی تبدیلی آگ کی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنی ہے، گرمی کی شدید لہریں(لو) 150 سال پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔ زمین پر،پانی کی یہ کمی جنگل کی بڑی آگ کے لیے ایک مثالی ماحول پیدا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں اخراج میں اضافہ ہوتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں شدت آتی ہے۔ زمین پر پانی کی کمی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنگلات کی کٹائی میں معاون ہے۔
ہندوستان کی کہانی
ہندوستان نے اپنے جنگلات میں آگ کی نگرانی کے نظام کو بڑھا کر عالمی جنگل کی آگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا جواب دیا ہے۔ ہندوستان کے 25فیصد جنگلات میں آگ لگنے کا بہت زیادہ خطرہ ہےتاہم صرف 3 فیصد درختوں کا نقصان جنگلات کی آگ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ فاریسٹ سروے آف انڈیا نے ون اگنی جیو پورٹل تیار کیا ہے تاکہ جنگل کی آگ سے متعلقہ ڈیٹا کا صارف دوست انٹرایکٹو نظارہ پیش کیا جا سکے تاکہ قریب قریب حقیقی وقت میں بڑی آگ کی مسلسل نگرانی کی جاسکے اور ان پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ پورٹل ہندوستان میں جنگلات میں لگی آگ سے متعلق معلومات کے لیے سنگل پوائنٹ ذریعہ کا کام کرے گا۔ جنگلات میں آگ کا انتظام جلد ہی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دائرہ کار میں آجائے گا، جو جنگل کی آگ کے رئیل ٹائم موثر انتظام کو یقینی بنائے گا۔
تکنیکی اور ریگولیٹری اپ گریڈیشن کے علاوہ حکام جنگلات میں آگ کے انتظام کی حکمت عملی کو مؤثر طریقے سے بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کارروائی کے ذرائع کو اپنا رہے ہیں۔ جوائنٹ فارسٹ منیجمنٹ (جے ایف ایم) کو جنگل کی آگ کی روک تھام اور انتظام میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ جے ایف ایم کمیٹیاں – تحفظ اور حفاظت کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں گاؤں کی سطح پر- قائم کی گئی ہیں ۔ اس وقت ملک بھر میں 36,165 جے ایف ایم کمیٹیاں ہیں، جو 10.24 ملین ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہیں۔
کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع سمیت ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پر مبنی آگ کے انتظام کے طریقے مقبول ہو رہے ہیں۔ ان طریقوں میں بیداری کے پروگراموں، اسٹریٹ ڈراموں، گھر گھر مہم، فائر کنٹرول رومز، اور واچ ٹاورز کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت اور صلاحیت سازی شامل ہے۔ محکمہ جنگلات نے ایک سال کے اندر انتباہات میں 5 فیصد سے زیادہ کمی کا تجربہ کیا اور جنگل کی آگ سے جلنے والے علاقے میں 58 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔ بانڈی پور ٹائیگر ریزرو میں، جنگل کی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا اچھی طرح سے انتظام کیا گیا ہے، جس میں مٹی کو محفوظ رکھتے ہوئے خراب ہورہے پیڑوں کی کٹائی کے طور طریقے اور پودوں کی تیار درختوں کی موثر بنڈلنگ کی گئی ہے۔ اس نے 12-18 مہینوں کے اندر حیاتیاتی تنوع کی کثافت(ڈینسٹی) میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
بھارت سخت موسمی حالات اور موسمی واقعات کی روشنی میں جنگل میں آگ کے انتظام و انصرام کےمسئلے سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جنگلات میں آگ پر قابو پانے کے بھارت کے روایتی طریقے اور اس کی تاثیر کا احترام کرتے ہوئے، بھارت مسلسل اپنی روایتی مہارت کو فروغ دے رہا ہے اور اسےگلے لگا رہا ہے، جس کے نتیجے میں جنگل کی آگ اور نقصانات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان کمیونٹی پر مبنی جنگل میں آگ کے انتظام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس میں مقامی کمیونٹی کی طاقت پر بھروسہ کیا جاتاہے تاکہ جنگل میں لگنے والی آگ کا جلد از جلدتدارک کیا جا سکے۔ جدید ٹیکنالوجی جیسے فائر الرٹ سسٹم، جی پی ایس ٹریکڈ فارسٹ فائر مینجمنٹ اینڈ ریسٹوریشن وغیرہ ، فیلڈ مینیجروں کو احتیاطی کارروائی اور پوسٹ فائر مینجمنٹ سے متعلق فیصلے کرنے میں مدد کرنے کی خاطربروئے کار لائی جارہی ہے جس سے پیش آنے والے واقعات اور متعلقہ نقصانات میں مزید کمی آتی ہے۔
جی 20 کی اہمیت
موسمیاتی تبدیلی پر جنگل کی آگ پر مبنی اثرات کے بڑھتے ہوئے خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس سال جی20 سربراہی اجلاس میں ہندوستان کی صدارت نے جی20 گلوبل لینڈ انیشیٹو کو مضبوط بنانے کے لیے ‘گاندھی نگر ایمپلی مین ٹیشن روڈ میپ (جی آئی آر) اور گاندھی نگر انفارمیشن پلیٹ فارم (جی آئی پی )’ کا آغاز کیا۔ روڈ میپ کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہے تاکہ جنگل میں آگ سے متاثرہ علاقوں اور کان کنی سے متاثرہ علاقوں کی ماحولیاتی/ ماحولیاتی نظام کی بحالی کو تیز کیا جا سکے۔
یہ ہندوستانی صدارت کی طرف سے شروع کی گئی ایک انوکھی کوشش ہے۔ جی20 ممبران کی فطری سمجھ ہے کہ آب و ہوا کے بحرانوں کو حل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اجتماعی کارروائی کی کوششوں کو شروع کرنا ہوگا اور پائیدار تبدیلی کو ممکن بنانے کے لیے عالمی منظر نامے پر مؤثر طریقے سے اشتراک کرنا ہوگا۔ جی آئی پی-جی آئی آر اقدام کی لازمی نوعیت یہ ہے کہ یہ کمیونٹی کی شمولیت اور مقامی علم کے اشتراک اور تکنیکوں کے ساتھ پائیدار جنگلاتی طور طریقوں کے فعال نفاذ کو حکمت عملی کے ساتھ دیکھے گا۔ اس سے نہ صرف مختلف ممالک کے درمیان پائیداری پر مبنی باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ معلومات کی ترسیل کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی جو بحالی پر مبنی اہم سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے

Related posts

“The Declining Love for Mathematics in Kashmir: A Wake-Up Call”

“The Declining Love for Mathematics in Kashmir: A Wake-Up Call”

29/06/2025
   آیوشمان بھارت

  آیوشمان بھارت

28/06/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Meeting regarding rollout of Ayushman Bhavah Campaign held in District Samba

Next Post

Elderly man found dead in Tral, Police begins probe

Related Posts

“The Declining Love for Mathematics in Kashmir: A Wake-Up Call”
Article

“The Declining Love for Mathematics in Kashmir: A Wake-Up Call”

by Gadyal Desk
29/06/2025
0

Dr. Azham Ilyass “Mathematics is the most beautiful and most powerful creation of the human spirit.”...

Read more
   آیوشمان بھارت

  آیوشمان بھارت

28/06/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

خاموش ترقی کس طرح ہندوستانی مسلمان اپنے اپنے خوابوں کو دوبارہ حاصل کررہے ہیں

28/06/2025
With Gratitude and Respect: Bidding Adieu to Our Guiding Light

عالمی بحران اور امن کو برقرار رکھنے میں اسلامی تعلیمات کا کردار

28/06/2025
Land of Streams

Land of Streams

25/06/2025
Next Post
Elderly man found dead in Tral, Police begins probe

Elderly man found dead in Tral, Police begins probe

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.