Sunday, July 6, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

مجھے بھی اپنے پاس بلا کر گولی مار دو’: جنگجو کی اہلیہ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/03/2021
A A
مجھے بھی اپنے پاس بلا کر گولی مار دو’: جنگجو کی اہلیہ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 22 مارچ (یو این آئی) ‘مہربانی کر کے سرنڈر کرو۔ اگر آپ واپس نہیں آنا چاہتے تو مجھے بھی وہیں پر بلا کر گولی مار دو۔ میں بھی وہیں پر مروں گی’۔
یہ الفاظ جنوبی ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں پھنسنے والے مقامی جنگجو راقب احمد ملک کی اہلیہ کے ہیں جنہوں نے ان کا اظہار اپنے شوہر کو سرنڈر کی اپیل کرتے ہوئے کیا ہے۔
تاہم جب راقب ملک نے اپنی اہلیہ اور چار سالہ بچے کی اپیلوں کے باوجود سرنڈر نہیں کیا تو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے راقب سمیت چار مقامی جنگجوئوں کو ہلاک کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز، جو بظاہر سکیورٹی فورسز نے ریلیز کئے ہیں، میں راقب ملک کی اہلیہ اور چار سالہ بچے کو سرنڈر کی اپیلیں کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
راقب ملک کی اہلیہ کو یہ اپیل کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ‘ہم مر گئے ہیں۔ آپ کے بچے بھی مر رہے ہیں۔ ہم رات کی تاریکی میں آپ کے پاس آئے ہیں۔ آپ واپس آ جائو اور سرنڈر کرو۔ یہ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
‘مہربانی کر کے واپس آ جائو۔ اگر آپ واپس نہیں آنا چاہتے تو مجھے بھی وہیں پر بلا کر گولی مار دو۔ میں بھی وہیں پر مروں گی۔ افان اور ایفا (راقب کے کمسن بچے) میرے پاس ہیں’۔
ایک اور ویڈیو میں راقب ملک کے کمسن بچے کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ‘ابا جی باہر نکلو، میں افان ہوں۔ مہربانی کر کے باہر آ جائو۔ یہ آپ کو کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ مجھے آپ کی بہت یاد آ رہی ہے’۔
ویڈیو میں سکیورٹی فورسز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ‘فوج نے آپ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے، آپ لوگوں کے بھاگنے کے تمام راستے بند ہیں، آپ اپنے ہتھیار پھینک دیں اور پھیرن باہر نکالیں اور ہاتھ کھڑا کر کے باہر آ جائیں’۔
جنوبی کشمیر میں قائم فوج کی وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل ریشم بالی نے کہا کہ فوج کی 44 آر آر نے راقب ملک کی اہلیہ اور اس کے چار سالہ بیٹے کو لایا اور ان سے اس کو سرنڈر کرنے کی اپیل کرائی لیکن انہوں نے سرنڈر کرنے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ وہ سرنڈر کرنا چاہتا تھا لیکن اس کو وہاں پھنسے ساتھیوں نے ایسا کرنے سے روکا اگر وہ واپس آجاتا تو شاید وہ بچ جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ تصادم میں ہمارا ایک فوجی جوان اس کو سرنڈر کرانے کی کوشش کے دوران ہی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
موصوف میجر جنرل نے کہا کہ ہم نے تصادم کو رات سے صبح تک اسی لئے موخر کیا تاکہ جنگجو سرنڈر کر سکیں ورنہ یہ آدھے گھنٹے میں ہی ختم ہوسکتا تھا۔
یو این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

سال رواں کے دوران اب تک 19 جنگجو ہلاک، 18 نوجوانوں نے بندوق اٹھائی: آئی جی پی کشمیر

Next Post

کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں، 24 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں، 24 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں، 24 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.