ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے تھنہ منڈی راجوری میںپیش آئے المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانیں تلف ہونے پر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں آزاد نے کہا،”راجوری ضلع کے بھانگی تھنہ منڈی میں پیش آئے سڑک حادثے میں 4افراد کی موت پر کافی رنجیدہ ہوں ،میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔“المناک حادثے کے بارے میں خبر ملنے کے فوراً بعد، آزاد نے علاقے میں پارٹی کارکنوں سے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کوعبوری ریلیف فراہم کی جائے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
Mother of IAS Officer Tariq Hussain Ganai Passes Away in Anantnag
Anantnag, Sept 5 (JKNS): Haleeema Banoo, wife of Salah-ud-Din Ganai and a resident of Mattan area of Anantnag district, passed...
Read more






