Sunday, May 11, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Jammu Kashmir Kashmir

سمارٹ سٹی پروجیکٹ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی روزگار مل پائے گا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
04/06/2023
A A
سمارٹ سٹی پروجیکٹ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی روزگار مل پائے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

گھڑیال نیوز ڈیسک

سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے سری نگر اس وقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ جس کی سربراہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کر رہے ہیں نے شہر سری نگرکو جاذب نظر بنانے کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سری نگر میں لگ بھگ ایک ہزار کروڑ روپیہ کے پروجیکٹوں پر اس وقت کام ہو رہا ہے۔ شہر کو جاذب نظر بنانے سے نہ صرف سیاح اس کی اور متوجہ ہو رہے ہیں بلکہ اس سے یہاں کی معاشی صورتحال بھی بہتر ہوگی ۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت پولیو وویو کو جاذب نظر بنایا گیا جس وجہ سے آ ج یہ بازارپوری طرح سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی اسکو دیکھنے کے لئے یومیہ دورہ کر رہے ہیں اور دکانوں پر اشیاءبھی خرید رہے ہیں۔ دراصل موجودہ ایل جی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ سری نگر کو جاذب نظر بنانے سے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھی روزگار مل سکتا ہے۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ شہر کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ابھی تک اس پروجیکٹ پر صرف پچاس فیصد کام ہی مکمل ہو پایا ہے اور آئندہ ایک یا دو ماہ کے اندرا ندر یہ پروجیکٹ مکمل ہو پائے گا۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کی خاطر ایل جی منوج سنہا نے ذاتی طورپر کاموں پر نظر گزر رکھی جس وجہ سے آج پورا شہر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سمارٹ سٹی مشن کے تحت 125منصوبوں میں سے 55بشمول شہر کی مشہور پولو ویو مارکیٹ کی تعمیر نو مکمل ہو چکی ہے اور باقی کو سال کے آخر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ مشن کے تحت پروجیکٹوں کا مقصد بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو بہتر بنانے اور نقل وحرکت میں اضافے پر وقف توجہ کے ساتھ سری نگر کو ایک جدید ، پائیدار اور اقتصادی طورپر متحرک شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ اس مشن کے تحت تمام منصوبے مرکزی ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے لاگو کئے جارہے ہیں، شہر ی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے، شہر کی خدمات، عوامی جمالیات اور زندگی میں آسانی پیدا کریں گے اور صاگ ستھرا اور پائیدار ماحول فراہم کریں گے۔ سری نگر میں اسی کلومیٹر پیدل چلنے کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو ملک کے کسی بھی شہر کے لئے بے مثال ہے، شہر کو چلنے اور قابل پیدل چلنے والوں کے لئے دوستانہ ہونا چاہئے اور غٰر موٹر سائیکل بنیادی ڈھانچہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سری نگر کے حکام متعدد مقاصد کے لئے 15سو سمارٹ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصط کر رہے ہیں۔ ان یں سے پانچ سو کیمرے پہلے ہی نصب کئے جارچکے ہیں۔ سمارٹ سٹی لمیٹیڈ کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ایک جامع نظر ثانی کرنا ہے اس سے لچکدار محفوظ پائیدار اور شہریوں کے معیار زندگی کو نمایاں طورپر بہتر بنانا ہے۔ موجودہ ایل جی انتظامیہ سری نگر کی طرف خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہے تاکہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ سیاح سیر وتفریح کی خاطر آئیں۔ شہر سری نگر میں اس وقت بڑے پیمانے پر کام جاری ہیں اور ایک سال کے اندر اندر شہر کی رونقیں دوبالا ہوگی ۔ ایل جی منوج سنہا نے آفیسران کو ہدایت دی ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو وقت مقررہ کے اندرا ندر مکمل کریں تاکہ لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔ ایل جی منوج سنہا نے یومیہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے بارے میں آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کر رہے ہیں تاکہ جلدازجلد اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔ شہر سری نگر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے باقی اضلاع میں بھی تعمیر وترقی کے کام بڑے پیمانے پر شروع کئے گئے ہیں تاہم شہر کو اس لئے ترجیح دی جاتی ہیں کیونکہ سیاح یہاں کے ہوٹلوں میں ہی قیام پذیر ہوتے ہیں لہذ ا حکومت سیاحوں کو سبھی سہولیات دستیاب رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

Related posts

Sentry Injured in Suspected Infiltration Attempt at Nagrota Military Station

11/05/2025

“Unity Must Be Our Shield”: LG, CM Omar Call for Communal Harmony Amid Border Tensions

10/05/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

The annual Urs-e-Mubarak of well-known Sufi saint Hazrat-e-Zati Shahwali (RA)  held  at Muqam-e-Shahwali, Drugmulla Kupwara 

Next Post

Non-local found dead in Srinagar

Related Posts

Latest News

Sentry Injured in Suspected Infiltration Attempt at Nagrota Military Station

by Gadyal Desk
11/05/2025
0

Jammu: A suspected infiltration attempt was reported at Nagrota Military Station on Saturday evening, resulting in a brief exchange of...

Read more

“Unity Must Be Our Shield”: LG, CM Omar Call for Communal Harmony Amid Border Tensions

10/05/2025

Rumours About Terrorist Presence in R S Pura Unverified: Police

10/05/2025

BSF Sub Inspector Martyred in Cross-Border Firing by Pakistan in RS Pura Sector

10/05/2025

“Ceasefire Must Be Honoured, I’m Monitoring From Ground”: Minister Satish Sharma

10/05/2025
Next Post

Non-local found dead in Srinagar

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.