سری نگر// وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ پیر کے روز قریب ایک برس بعد نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کھل گئے اور درس وتدرس کا باقاعدہ عمل بحال ہوگیا۔
وادی کے کالجوں میں گذشتے ہفتے ہی درس وتدریس کا عمل شروع ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لئے اسکول 8 مارچ سے کھلیں گئے تاہم اساتذہ کو یکم مارچ سے ہی اسکولوں میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض سکولوں کے اندر آج درس و تدریس کا کام نہیں ہوسکا کیونکہ وہاں ایس ایس بی امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔
تاہم اکثر سکولوں میں آج طالب علموں کی موجودگی سے رونق لگ رہی تھی جہاں سرکاری احکامات کے عین مطابق کورونا پھیلاو کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے تھے ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more