Tuesday, May 13, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Opinion Article

انٹرنیٹ کی خدمات سے وادی میںترقیاتی منظر نامہ کی تبدیلی اور خدشات

Gadyal Desk by Gadyal Desk
02/02/2023
A A
انٹرنیٹ کی خدمات سے وادی میںترقیاتی منظر نامہ کی تبدیلی اور خدشات
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

‘Operation Sindoor’: Indian Armed Forces Hit 9 Terror Camps Across LOC

Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror

09/05/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

NAYA KASHMIR- EK KASHMIRI KE AANKHO SE

09/05/2025

آج کے دور میں انٹرنیٹ خدمات زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے ۔ انٹرنیٹ کے ذریعے دینا سمٹ چکی ہے اور دنیا کے ہر خطے کےلئے انٹرنیٹ ترقی کا ذریعہ بن رہی ہے جبکہ انٹرنیٹ کی وجہ سے دنیا کے ایسے خطے دنیا کے سامنے آئے ہیں جو دنیا میں پوشیدہ تھے ۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی انٹرنیٹ روزمرہ کی زندگی میں ایک اہم حصہ بن چکا ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اب ہر کام انٹرنیٹ کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے کیوں کہ ملک اب ڈیجیٹل ورلڈ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ تاہم اگر ہم اپنے وطن کشمیر کی بات کریں تو یہاں کی صورتحال باالکل مختلف ہے ۔ نامساعد حالات کے سبب وادی کشمیر ترقیاتی منظر نامے میں پیچھے رہا تھا کیوں کہ تشدد کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ تعلیم اور دیگرے شعبہ جات کی حالت ابتر تھی جس کی وجہ سے یہاں پربے روزگاری کا بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔  تاہم اب یہاں پر حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور آن لائن خدمات تک رسائی کو بڑھانے کی کوششیں کی گئی ہیں تاکہ اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں مواصلات کو بہتر بنایا جا سکے۔ مرکزی حکومت جموں کشمیر کی معیشت کو پھر سے بڑھاوادینے کے لیے مسلسل وسائل فراہم کر رہی ہے اور پالیسیاں متعارف کر رہی ہےں۔ حکومت نے ای گورننس کو لازمی قرار دے کر اہم پیش رفت کی ہے۔ ای گورننس کے موثر نفاذ نے عام لوگوں کے لیے سرکاری خدمات تک بہتر رسائی، بہتر سہولت، کارکردگی اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔جبکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی وادی کشمیر میں بھی ڈیجیٹل کام کاج شروع ہورہا ہے ۔ وادی کشمیر میں ای کامرس، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن تعلیم جیسی آن لائن خدمات تیزی سے دستیاب ہو رہی ہیں جو کہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے معاشی مواقع کو بہتر بنانے میں کافی حد تک رول اداکررہی ہیں۔ چونکہ وادی کشمیر میں نوجوان کافی ذہین ہیں اور انہیں سرکار کی جانب سے اب سہولیت دستیاب ہے اسلئے یہاں پر انٹرنیٹ کی خدمات کے حوالے سے لوگ کافی بیدار ہورہے ہیں۔یہاں پرہنر مندی کی ترقی، زراعت، صحت اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں بے شمار منصوبے ہیں جن میں سے کئی ایک خدمات کو آن لائن کردیا گیا ہے ۔ حکومت کے تازہ ترین احکامات کے مطابق 23 جنوری 2023 سے تمام سرکاری خدمات کو آن لائن کر دیا گیا ہے آن لائن خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں اور پنچایتوں میں مختلف مہمات چلائی جا رہی ہیں۔کووڈ 19کی وبائی مرض کے دوران جب پوری دنیامیں زندگی کی رفتار تھم گئی تو تعلیم کی فراہمی کو آن لائن کردیا گیا جس کی وجہ سے اساتذہ بچوں کو آن لائن تعلیم فراہم کررہے تھے اس طرح نچلی سطح سے اعلیٰ سطح تک تمام طلبہ کو آن لائن تعلیم فراہم کی گئی ۔ اگرچہ اُس وقت وادی کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی خدمات مئیسر نہیں تھی تاہم حکومت کی طرف سے یوٹی کے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے لیے مستعد کوششیں کی گئیں۔ وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کی وجہ سے جہاں دیگر شعبوں کو نئی جہت ملی وہیں پر تجارت کو بھی کافی فروغ مل رہا ہے ۔ آج تاجر آن لائن اپنی اشیاءکو فروخت کررہے ہیں جس سے ان کی تجارت بڑھ رہی ہے ۔ سائبر ترقی نے کشمیر کے خطے اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان خلیج کو کافی حد تک ختم کر دیا ہے۔ وہ معاشرہ جو کئی دہائیوں سے ملک کے دیگر حصوں سے بغیر کسی رابطے کے رہ رہا تھا اب ملک کے بہت قریب آچکا ہے ۔ انٹرنیٹ کی وساطت سے لوگوں تک اب حقائق پہنچ رہے ہیں اور وہ منفی باتوں کو پرکھنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو آسانی کے ساتھ غلط کاموں کےلئے مائل کیا جاتا تھا اب ان میں صحیح اور غلط میں فرق کرنے کی تمیز آچکی ہے ۔یہ اب بہت زیادہ باشعور ہو چکے ہیں اور صحیح اور غلط بات کو سمجھنے میں اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔ جہاںنوجوان اب انٹرنیٹ کے ذریعے صحیح معلومات حاصل کررہے ہیں تاہم سماجی طور پر لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو سائبر دنیا کے خطرات اور مضر اثرات سے باخبر کریں ۔  ملک اور کشمیر دشمن عناصر بھی آج کی دنیا کے اس انٹرنیٹ کے ہتھیار کو معصوم نوجوانوں کے بہکاوئے کےلئے استعمال کرتے ہیں لیکن سماج کے باشعور افراد کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کو اصل حقائق سے باخبر کرتے رہیں اور ان کے غلط ارادوں سے انہیں روشناس کرائیں تاکہ کوئی ان معصوم ذہنوں کو اپنے مفاد کےلئے استعمال نہ کرسکیں۔ ایک طرف اگرچہ سماج کے باشعور افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہیں پر سائبر اسپیس اور خدمات کے استعمال کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلانے میں ہندوستانی فوج اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کا اہم کردار ہے۔ چونکہ فوج پہلے ہی سماجی تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو مثبت ترقی اور ہم آہنگی کی طرف رہنمائی کرنا ہے، وہ نوجوانوں کی ہنر مندی کے فروغ کے لیے آن لائن سینٹرک ورکشاپس کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔مجموعی طور پر کشمیر میں انٹرنیٹ اور آن لائن خدمات تک بڑھتی ہوئی رسائی سے خطے کے لیے اہم فوائد حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور انٹرنیٹ کی وجہ سے خطے میں ترقی کی راہیںکھل رہی ہیں تاہم یہاں کے حالات پیچیدہ ہیں اورکئی طاقتیں کشمیر میںخرمن امن کو بگاڑنے کی کوششوں میں لگے ہیںاور انٹرنیٹ اس کےلئے ایک اہم ذریعہ ہے اسلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان اور دیگر لوگ اس حوالے سے محتاط رہیں اور کسی بھی بیرونی طاقت کو یہاںکے حالات کو بگاڑنے کی کوششوںکو ناکام بنایا جائے ۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Manzoor Bhat thanks LG Admin for de-sealing shops at Aftab Market

Next Post

12 injured in Doda road accident

Related Posts

‘Operation Sindoor’: Indian Armed Forces Hit 9 Terror Camps Across LOC
Article

Operation Sindoor, India’s Masterful Strike Against Terror

by Syed Shakeela
09/05/2025
0

The skies were still dark when India's most elite Air Force pilots took off on a mission that would soon...

Read more
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

NAYA KASHMIR- EK KASHMIRI KE AANKHO SE

09/05/2025
WORLD ATHLETICS DAY

WORLD ATHLETICS DAY

03/05/2025
UNVEILING THE SPLENDOR OF GUREZ VALLEY AN ODYSSEY FROM DAWAR TO THE ENIGMATIC PATALWAN LAKE

THE EVOLVING DIGITAL LANDSCAPE OF KASHMIR: A DECADE OF TRANSFORMATION

01/05/2025
KASHMIR THROUGH THE LENS: PHOTOGRAPHY AND STORYTELLING

CULTURAL HERITAGE OF KASHMIR: A RICH TAPESTRY OF TRADITION AND LEGACY

01/05/2025
Next Post
12 injured in Doda road accident

12 injured in Doda road accident

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.