پکھر پورہ / منظور پکھر پوری // وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں اُس وقت صفِ ماتم بچھ گیا جب ایک 25 سالہ نوجوان کی درخت کے نیچے موت کی خبر علاقے میں پھیل گٸی علاقے کے لوگ جاٸے واردات کی طرف دوڑنے لگے توصیف احمد میر ولد محمد ایوب ساکنہ پکھر پورہ نامی نوجوان ضلع پلوامہ کے علاقہ واسہ مرگ میں سفیدے کےدرخت کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان پیشہ سے ایک ٹریکٹر ڈراٸیور تھا اور مذکورہ نوجوان معمول کے مطابق کام پر گیا تھا تاہم واسن مرگ نالہ میں سفیدے کے درخت کے نیچے آکر نوجوان کی موت واقع ہوٸی واضع رہے نالہ واسہ مرگ تحصیل راج پورہ پلوامہ سے منسلک ہے جہاں پر یہ المناک واقع پیش آیا بعد میں حادثہ کے مقام پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اور پکھر پورہ پولیس کی ٹیم پہنچی انہوں نے نوجوان کی نعش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی سب ضلع اہسپتال پکھر پورہ پہنچایا گیا قانونی لوازمات کے بعد اسے آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔اس دوران علاقے میں ان کی موت کی خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا عورتیں سینہ کوبی کرتی ہوٸی نظر آٸی جبکہ قصبہ پکھر پورہ کے بیشتر دوکانیں بند ہوگٸی۔