Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے: ودیا بالن

Gadyal Desk by Gadyal Desk
07/02/2021
A A
کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے: ودیا بالن
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

گلمرگ، 7 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ وہ پوری دنیا گھوم کر آئی ہیں لیکن کشمیر جیسی خوبصورت جگہ کہیں نہیں دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری پیار کرنے والے لوگ ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ مجھے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کبھی گلمرگ آنا پڑے۔
ودیا بالن نے یہ باتیں اتوار کو یہاں فوج کی طرف سے منعقدہ دو روزہ ونٹر فیسٹول کے آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔
اس دو روزہ ونٹر فیسٹول میں بالی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان اور فلمساز سدھارت رائے کپور نے بھی شرکت کی ہے۔
ارباز خان نے کہا کہ گلمرگ ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور وہ اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے یہاں آنے میں کافی دیر لگائی ہے۔
ودیا بالن نے کہا: ‘اس خوبصورت وادی میں موجود انڈین آرمی کے ہر فوجی کو میرا سلام۔ یہاں آنے کی دعوت دینے کے لئے بہت بہت شکریہ۔ میرے ممی اور پاپا کا ہنی مون یہیں ہوا تھا۔ اس لئے یہ دورہ میرے لئے کافی جذباتی ہے۔ اتنی خوبصورت جگہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہے۔ میں دنیا بھر میں گھومی ہوں۔ پر اس طرح کی خوبصورتی شاید ہی کہیں دیکھی ہو’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘فیسٹول کے دوران مجھے سپورٹس اور میوزک کے پروگرام بہت پسند آئے۔ مجھے بہت مزہ آیا۔ میں ٹھنڈ سے کانپ بھی رہی تھی لیکن جس پیار سے آپ سبھی نے ہمیں ویلکم کیا اس کی وجہ سے مجھ میں جوش بڑھتا رہا۔ امید کرتی ہوں کہ مجھے یہاں دوبارہ آنے کا موقع ملے گا۔ میں یہ امید بھی کر رہی ہوں کہ مجھے کسی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں آنے کا موقع ملے گا’۔
ارباز خان نے کہا: ‘کشمیر کے لوگوں اور انڈین آرمی کا بہت بہت شکریہ۔ یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے۔ میں اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ رہا ہوں کہ میں یہاں پہلے کیوں نہیں آیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ جگہ بہت ہی خوبصورت ہے۔ اس وادی میں بھلے ہی بہت برف اور ٹھنڈ ہو لیکن آپ کے دل کافی گرم ہیں اور آپ بہت پیارے ہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ میرا آخری دورہ نہیں ہوگا۔ میں یہاں بار بار آتا رہوں گا’۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Congress condoles death of Mohd Anwar Bhat’s elder sister

Next Post

نتخب نمائندوں کی ‘خرید و فروخت’ کوئی حیران کن بات نہیں: عمرعبد اللہ

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
نتخب نمائندوں کی ‘خرید و فروخت’ کوئی حیران کن بات نہیں: عمرعبد اللہ

نتخب نمائندوں کی 'خرید و فروخت' کوئی حیران کن بات نہیں: عمرعبد اللہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.